سوانح عمری فردوسی صفحہ 44

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
160yeyq.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بناگوش تابندہ خورشید دار فردہشتہ زو حلقۂ گوشوار
لبان ازطبر زد زبان از شکر دہانش مکلّل بہ درد گہر
ان سادہ اور فطری مبالغون کو دیکھو "لبان ازطبر زد زبان از شکر"
لیکن یہ نہ سمجھنا کہ وہ مضمون آفرینی اور خیال بندی کے تکلّفات سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتا اس انداز میں بھی وہ کسی سے کم نہیں۔
بہ دنباں چشمش یکے خال بود کہ چشم خودش ہم بہ دنبال بود
سہراب نے جب ایران کی سرحد میں پہنچ کر قلعہ سپید کا محاصرہ کیا ہے تو قلعہ سے ایک عورت مردانہ لباس پہن کر نکلی ہے اور سہراب سے جنگ آزما ہوئی ہے، دیر تک ردوبدل کے بعد سہراب نے اس کو گرفتار کیا۔ جہلم چہرے سے ہٹی تو معلوم ہوا کہ عورت ہے، سہراب فریفتہ ہوگیا۔لیکن عورت فریب دے کر نکل گئی۔ سہراب اب سپہگری چھوڑ کر عشق کا دم بھرنے لگا، دیکھو دیکھو فردوسی اس کے نالہ و زاری کو کس طرح ادا کرتا ہے،
ہمی گفت ازان پس دریغا دریغ کہ شد ماہ تابندہ در زیر تیغ
غریب آہوئے آمدم درکمند کہ از بند جَست و مراکردبند
عجب ہرن میں کمند میں آیا کہ خود چھوٹ کر نکل گیا اور مجھکو قید میں ڈال گیا
زہی چشم بندے کہ آن پرفسون بہ تیغم نہ خست و مراریخت خون
اس شعبدہ کو دیکھو کہ اس جادوگر نے مجھکو تلوار نہیں ماری لیکن میں قتل ہوگیا
ندانم چہ کرد آن فسون گربہ سن کناگہ مرا بست راہ سخن
بہ زاری مرا خود بیاید گریست کہ دلدار خود رانہ دانم کہ کیست
ہمی گفت و میسوخت ازغم بسے نمی خواست رازش بداند کسے
ولے عشق پنہان نماند کہ راز بمردم نماید ہمی اشک باز
غم جان برآردخروش ازدرون اگر چند عاشق بودذوفنون
اِن شعروں میں عشقیہ شاعری کی تمام ادائیں موجود ہیں۔ استعارات اور تشبیہات کا ہلکا سا رنگ ہے، شاعرانہ ترکیبیں بھی ہیں۔ ع کہ از بند جست و مراکرد بند۔
 

حسان خان

لائبریرین
بناگوش تابندہ خورشید وار
فردہشتہ زو حلقۂ گوشوار
لبان ازطبرزد زبان از شکر
دہانش مکلّل بہ در د گہر
ان سادہ اور فطری مبالغون کو دیکھو "لبان ازطبرزد زبان از شکر"
لیکن یہ نہ سمجھنا کہ وہ مضمون آفرینی اور خیال بندی کے تکلّفات سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتا۔ اس انداز میں بھی وہ کسی سے کم نہیں۔
بہ دنبال چشمش یکے خال بود
کہ چشم خودش ہم بہ دنبال بود
سہراب نے جب ایران کی سرحد میں پہنچ کر قلعہ سپید کا محاصرہ کیا ہے تو قلعہ سے ایک عورت مردانہ لباس پہن کر نکلی ہے اور سہراب سے جنگ آزما ہوئی ہے، دیر تک رد و بدل کے بعد سہراب نے اس کو گرفتار کیا۔ جہلم چہرے سے ہٹی تو معلوم ہوا کہ عورت ہے، سہراب فریفتہ ہوگیا۔لیکن عورت فریب دے کر نکل گئی۔ سہراب اب سپہگری چھوڑ کر عشق کا دم بھرنے لگا، دیکھو دیکھو فردوسی اس کے نالہ و زاری کو کس طرح ادا کرتا ہے،
ہمی گفت ازان پس دریغا دریغ
کہ شد ماہ تابندہ در زیر میغ
غریب آہوئے آمدم در کمند
کہ از بند جَست و مرا کرد بند
عجب ہرن میری کمند میں آیا، کہ خود چھوٹ کر نکل گیا اور مجھکو قید میں ڈال گیا
زہی چشم بندے کہ آن پرفسون
بہ تیغم نہ خست و مراریخت خون
اس شعبدہ کو دیکھو کہ اس جادوگر نے مجھکو تلوار نہیں ماری لیکن میں قتل ہوگیا
ندانم چہ کرد آن فسون گر بہ من
کہ ناگہ مرا بست راہ سخن
بہ زاری مرا خود بباید گریست
کہ دلدار خود را نہ دانم کہ کیست
ہمی گفت و میسوخت ازغم بسے
نمی خواست رازش بداند کسے
ولے عشق پنہان نماند کہ راز
بمردم نماید ہمی اشک باز
غم جان برآرد خروش از درون
اگرچند عاشق بود ذوفنون
اِن شعروں میں عشقیہ شاعری کی تمام ادائیں موجود ہیں۔ استعارات اور تشبیہات کا ہلکا سا رنگ ہے، شاعرانہ ترکیبیں بھی ہیں۔ ع کہ از بند جست و مراکرد بند۔
 
Top