سوال

Ejaz Ahmad

محفلین
السلام علیکم!
میرا سوال یہ ہے کہ لفظ "بہ" کے استعمال سے یہ معانی کیا دیتا ہے اور اس کو کہاں کہاں استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ غالب کا مصرع ہے
ذکر میرا بہ بدی بھی انھیں منظور نہیں
 

الف عین

لائبریرین
اس کا مطلب 'کے ساتھ' ہے۔ یہ فارسی لفظ ہے یعنی کسی بھی فارسی اسم کے ساتھ لگایا جا سکتا ہے مکمل بہ یا با یا محض ب جو اسی کا مختصر روپ ہے
بخوبی بخوشی بہر حال بہ دیوار یا بدیوار، بدیدہ، با محاورہ، وغیرہ
 
Top