سوال کا جواب سوال میں ؟؟؟

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
انہوں نے ہتھیار اُٹھانے کی بات کی ہے۔ خون خرابا تو پھر ہوگا ہی۔

خوفناک گفتگو کے لیے معذرت۔
توبہ ہے بھائی۔۔ رؤف بھائی کو معلوم ہے کہ مذاق میں ساری بات ہو رہی ہے۔ معذرت کو سائیڈ پر رکھیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میدانِ جنگ سے نہیں بھاگتے ہم۔ ہم تو خود میدانِ جنگ کی تلاش میں رہتے ہیں۔
روؤف بھائی غور کیجئے کہ کون لڑائی پہ کمربستہ رہتا ہے۔
ہم پہ تو ایویں الزام دھر دیا جاتا ہے۔ معلوم ہے نا کہ اللہ پاک کی سادہ سی مخلوق آخر کیا کہہ لے گی۔
 

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
کوئی آئے گا اس لڑی میں یا سونی ہی رہنے دی جائے؟
سنسان راہوں میں بھی عجیب ہی مزہ ہے۔ اس لیے کبھی کبھی ایسی راہوں میں بھی چٹختے پتوں پر پڑے ہوئے بنچ پر بیٹھ کر زندگی کو محسوس کیا کریں۔
کیسا تجربہ رہے گا؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سنسان راہوں میں بھی عجیب ہی مزہ ہے۔ اس لیے کبھی کبھی ایسی راہوں میں بھی چٹختے پتوں پر پڑے ہوئے بنچ پر بیٹھ کر زندگی کو محسوس کیا کریں۔
کیسا تجربہ رہے گا؟
زبردست رہے گا ایسا تجربہ۔ ہم اکثر کرتے رہتے ہیں۔ اور ان سوکھے پڑے چٹختے پتوں اور ٹنڈ منڈ کھڑے درختوں ہی سے تو سیکھا ہے کہ بہاریں لوٹ کر آتی ہیں۔ ہرے بھرے نظاروں کا حسن اپنی جگہ، مگر زرد اور بھورے نظارے بھی دل میں امید جگانے والے ہوتے ہیں۔
آپ کو یہ تو نہیں لگ رہا کہ ہم کچھ زیادہ ہی کہہ گئے؟
 
Top