سندباد
لائبریرین
قدرتی حسن و جمال سے مملو حسین وادئ سوات کے بارے میں، میری دوسری کتاب سوات، سیاحوں کی جنت پیشِ خدمت ہے۔ سوات پاکستان کے شمال میں واقع حسین و دل کش وادی ہے جہاں ہر سال ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں اور اس خوب صورت وادی کے حسین مناظر سے محظوظ ہوکراس کی یادیں ہمیشہ اپنے دل میں بسائے رکھتے ہیں۔
یہ کتاب محض ٹوورسٹ گائیڈ نہیں بلکہ یہ اس تاریخی اور قدرتی مناظر سے معمور وادی کا ایک تفصیلی اور جامع منظر نامہ ہے جس میں سوات کی قدیم تاریخ، اس کے قدیم آثار، اس کے مخصوص رسم و رواج، جغرافیہ، سیاحت، صنعت و حرفت، علم و ادب، زرعی پیدا وار، معدنیات غرض سوات سے متعلق ہر شعبہ کے بارے میں معلومات دست یاب ہیں۔
امید ہے اردو محفل کے دوستوں کو میری یہ کاوش پسند آئے گی اور وہ اس کتاب کی خوبیوں اور خامیوں سے مجھے آگاہ فرمائیں گے۔
اس کتاب کو اردو محفل میں پوسٹ کرنے کی محرک محترمہ جیہ ہیں۔ ان کی خواہش، قیصرانی صاحب کی فرمائش اور استاد محترم اعجاز اختر صاحب کی شفقت میرے لئے حوصلہ افزائی کی باعث ہیں۔
آپ سب ساتھیوں کی گراں قدر آراء کا منتظر رہوں گا۔ شکریہ