سوات، سیاحوں کی جنت

سندباد

لائبریرین
قدرتی حسن و جمال سے مملو حسین وادئ سوات کے بارے میں، میری دوسری کتاب سوات، سیاحوں کی جنت پیشِ خدمت ہے۔ سوات پاکستان کے شمال میں واقع حسین و دل کش وادی ہے جہاں ہر سال ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں اور اس خوب صورت وادی کے حسین مناظر سے محظوظ ہوکراس کی ‌‌‌ یادیں ہمیشہ اپنے دل میں بسائے رکھتے ہیں۔
یہ کتاب محض ٹوورسٹ گائیڈ نہیں بلکہ یہ اس تاریخی اور قدرتی مناظر سے معمور وادی کا ایک تفصیلی اور جامع منظر نامہ ہے جس میں سوات کی قدیم تاریخ، اس کے قدیم آثار، اس کے مخصوص رسم و رواج، جغرافیہ، سیاحت، صنعت و حرفت، علم و ادب، زرعی پیدا وار، معدنیات غرض سوات سے متعلق ہر شعبہ کے بارے میں معلومات دست یاب ہیں۔
امید ہے اردو محفل کے دوستوں کو میری یہ کاوش پسند آئے گی اور وہ اس کتاب کی خوبیوں اور خامیوں سے مجھے آگاہ فرمائیں گے۔
اس کتاب کو اردو محفل میں پوسٹ کرنے کی محرک محترمہ جیہ ہیں۔ ان کی خواہش، قیصرانی صاحب کی فرمائش اور استاد محترم اعجاز اختر صاحب کی شفقت میرے لئے حوصلہ افزائی کی باعث ہیں۔
آپ سب ساتھیوں کی گراں قدر آراء کا منتظر رہوں گا۔ شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
زبردست سند باد، آپ نے بہت ہی اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ میں نے یہی پلان بنایا تھا کہ میں فن لینڈ کے مشہور شہروں‌کے تعارف پیش کرنا شروع کروں، ابھی اس پر کام شروع کیا کہ پتہ چلا کہ آپ نے بھی یہی سوات کے لئے شروع کیا ہے۔ بہت اچھا لگا یہ سلسلہ۔ اسے جاری رکھئے گا۔ اگر تصاویر بھی لگانا چاہیں تو مزہ دوبالا ہو جائے گا
 
سندباد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:

شکریہ قیصرانی!
آپ کی حوصلہ افزائی سے میری ہمت بڑھے گی۔ میرے پاس سوات کے بارے بہت خوب صورت تصاویر ہیں لیکن ابھی مجھے تصاویر بھیجنے کا طریقہ نہیں‌معلوم۔ یا میں نے معلوم کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ پوری کتاب پوسٹ کرنے کے بعد خود یا آپ سے تصاویر پوسٹ کرنے کا طریقہ معلوم کروں گا۔
واقعی تصاویر سے نفس مضمون کو چار چاند لگ جائیں گے۔ فن لینڈ کے مشہور شہروں کے تعارف کے بارے میں آپ کی تحریروں کا انتظار رہے گا۔ ویسے میں نے انگلینڈ میں چار سال گزارے ہیں اور میرے پاس انگلینڈ کے مشہور شہروں کے بارے میں‌کافی معلومات ہیں۔ فن لینڈ کے بارے میں آپ کے لکھنے کے بعد میں بھی انگلینڈ کے بارے میں ایسا ہی سلسلہ شروع کروں گا۔ بلکہ میرے ذہن ایک خوب صورت سفرنامے کا خاکہ بھی موجود ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
بہت خوب راہی صاحب۔ کتنی شدت سے مجھے اس کتاب کا انتظار تھا۔ بہت بہت شکریہ۔ واقعی یہ ایک بہترین کاوش ہے۔ میں نے اس کتاب کو پڑھ رکھا ہے۔ واقعی آپ نے اس موضوع کا حق ادا کردیا ہے۔

تصاویر ضرور پوسٹ کریں ۔ سب کو پتہ تو چلے کہ سوات کو جنت ارضی کیوں کہتے ہیں۔ تصاویر پوسٹ کرنے کا طریقہ تو میں نے آپ کو بتایا تھا کسی پوسٹ میں۔ بہر حال ہمارے قیصرانی کس مرض کی دوا ہیں، ان سے مدد لے سکتے ہیں۔ یا میں بھی حاضر ہوں۔
 
سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:

شکریہ جیہ!
آپ ہی کا اصرار تھا کہ سوات کے بارے میں اردو محفل میں کچھ مواد ہونا چاہئے۔ سوات کی تصاویر پوسٹ کرنے میں آپ یا قیصرانی صاحب کو زحمت دوں گا لیکن اس وقت جب پوری کتاب پوسٹ کردوں۔
 
جیہ

لائبریرین
راہی صاحب نے اپنی کتاب میں تھیمز ہوٹل کا ذکر کیا ہے، اس کی تصویر
208882590.jpg

دیکھیں کتنا خوبصورت ہوٹل ہے، ہنی مون منانے کے لیے آیئڈیل :wink:

صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے
 
Top