سوات، سیاحوں کی جنت مکمل ہوگئی

سندباد

لائبریرین
بفضل خداوند تعالیٰ میری دوسری کتاب کی اردو محفل پر پوسٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ اب اسے وکی پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں اردو محفل کے متظمین توجہ فرمائیں تاکہ میری کتاب اردو محفل کی لائبریری کی زینت بن سکے۔ شکریہ
 
جیہ

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو۔ بہت اچھی کتاب پوسٹ کی ہے آپ نے۔
وکی پر میں اسے منتقل کردیتی مگر میرا نیٹ بہت سلو ہے۔ تو صرف قیصرانی سے درخواست کر سکتی ہوں ۔ کہ وہ ہی تو ہر مرض کے دارو ہیں اور لائبریری کے ناظم بھی ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
جی بھائی جی، میں‌ آج بہت دیر سے آن لائن ہوا۔ امید ہے کہ آپ کل تک انتظار کر لیں گے اور میں‌ کل اسے منتقل کردوں‌گا، ان شاء اللہ
 
قیصرانی

لائبریرین
وکی پر متنقل ہو گئی ہے

ابھی نیویگیشن کرنی باقی رہ گئی ہے اور اس کے علاوہ کچھ الفاظ کا اضافہ کیا ہےجو کہ مندرجہ ذیل ہے۔ اپنی طرف سے اضافہ جو کیا گیا ہے وہ نیلے رنگ میں ہے اور بریکٹوں کے اندر

کتاب یااس کا کوئی بھی حصہ شعیب سنز/مصنف کی باقاعدہ تحریری اجازت کے بغیرکہیں بھی(ماسوائے اردو ویب محفل اور اردو ویب کے وکی پیڈیا کے سوا) شائع نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ایسی کوئی صورت حال ظہور پذیر ہوتی ہے تو قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ ہے۔
 
دوست

محفلین
واہ۔
قیصرانی بھائی اب پتہ چل رہا ہے نعمان ٹھیک کہتے تھے۔
آپ نے ربط پاک نستعلیق میں دیا ہے اور ادھر کبنٹو کے براؤزر کنکرر میں صرف ڈبے نظر آرہے ہیں تب میں نے پہچانا ہو نہ ہو یہ پاک نستعلیق میں ہے۔ :lol:
بہرحال میں کتاب پڑھ کر رائے سے نوازتا ہوں۔
8)
 
دوست

محفلین
بھائی جی پہلے تین ربط ہی چیک کیے ہیں۔
مستنصر حسین تارڈ والا فلیپ کلیم چغتائی کی سرخی تلے اور اس کا اِس کے الٹ ہے۔ درست کیجیے گا۔
 
جیہ

لائبریرین
ہاں فرض ہی تو ہوتے ہیں یہ کام۔ زبردستی کرائے جاتے ہیں۔ میں بہت کم لوگوں کو فرض خوشی سے نبھاتے دیکھا ہے۔

بچپن میں جب بابا کے کہنے پر نماز پڑھتی تو نیت اس طرح کہتی۔۔

نیت کی ہے 4 رکعت فرض کی۔ خاص بابا کے لیے ، کعبے کی طرف منہ کیا۔ اللہ اکبر۔۔۔

:lol:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فضل ربی راہی صاحب ، مبارک باد ، بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی دوسری کتاب بھی یہاں شامل ہوئی ہے ۔

کیا آپ تصاویر شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ؟
 
سندباد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
وکی پر متنقل ہو گئی ہے

ابھی نیویگیشن کرنی باقی رہ گئی ہے اور اس کے علاوہ کچھ الفاظ کا اضافہ کیا ہےجو کہ مندرجہ ذیل ہے۔ اپنی طرف سے اضافہ جو کیا گیا ہے وہ نیلے رنگ میں ہے اور بریکٹوں کے اندر

کتاب یااس کا کوئی بھی حصہ شعیب سنز/مصنف کی باقاعدہ تحریری اجازت کے بغیرکہیں بھی(ماسوائے اردو ویب محفل اور اردو ویب کے وکی پیڈیا کے سوا) شائع نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ایسی کوئی صورت حال ظہور پذیر ہوتی ہے تو قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ ہے۔
شکریہ قیصرانی صاحب کہ آپ نے میری کتاب وکی پر منتقل کی۔ آپ نے جملہ حقوق والے صفحے پر جو اضافہ کیا ہے، وہ بھی مناسب ہے۔
 
Top