سوات، سیاحوں کی جنت مکمل ہوگئی

سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
بہت خوب۔
مبارک ہو راہی صاحب۔ شکریہ قیصرانی
شکریہ جیہ!
آپ کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔ آپ ہی کی دعوت پر تو یہ سب کچھ ظہور پذیر ہوا۔ ورنہ میری مصروفیات مجھے اردو محفل میں ہر روز آنے اور اس پر دو کتابیں پوسٹ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیتیں۔ اب تو ایسا لگتا ہے جیسے میں اردو محفل میں آنے کا Addict ہو گیا ہوں۔ ان شاء اللہ آئندہ اپنی تیسری کتاب شبنمی قطرے (بچوں کے لئے نظمیں)، اپنے دوست کا ایک شعری مجموعہ ایک جانب چاندنی (جسے میں اپنے پبلشنگ ادارے کے تحت شایع بھی کر رہا ہوں) اور علامہ اقبال پر ایک ضخیم کتاب جو میرے اشاعتی ادارے سے شائع ہو رہی ہے، بھی پوسٹ کروں گا۔
 

سندباد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

فضل ربی راہی صاحب ، مبارک باد ، بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی دوسری کتاب بھی یہاں شامل ہوئی ہے ۔

کیا آپ تصاویر شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ؟
محترمہ سیدہ شگفتہ صاحبہ آپ کی مبارک باد کا بہت بہت شکریہ۔
میں اپنی دونوں کتابوں کی تصاویر شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن میں اپنے بزنس میں بہت ہی مصروف رہتا ہوں۔ جیسے ہی موقع ملا پہلی فرصت میں یہ کام انجام دوں گا۔
اصل مسئلہ یہ ہے کتاب میں جو کلر تصاویر شائع ہوئی ہیں، ان کو سکین کرکے رزلٹ دیکھوں‌گا۔ اگر رزلٹ اچھا نکلا تو پھر تصاویر جلد ہی آپ دیکھ سکیں گی ورنہ کورل ڈرا یا فوٹو شاپ میں از سر نو تصاویر کے صفحے بنانا پڑیں گے۔ جس میں کچھ وقت لگے گا۔
بہر حال آپ کی حوصلہ افزائی اور دل چسپی کا ایک بار پھر شکریہ۔
 

الف عین

لائبریرین
بھائ راہی، کیا یہ ممکن ہے کہ تصویروں کے ساتھ آپ ورڈ ڈاکیومینٹ بنا کر مجھے میل کر دیں یہ کتاب بھی۔۔
اور ہاں۔ میں تو اپنی بنائ ای بکس میں پبلشرس کا حوالہ ہی نکال دیتا ہوں۔ اور آخر میں لکھ دیتا ہوں۔ "مصنف کی اجازت سے"
اسی طرح فلیپس وغیرہ اور آراء اور دیباچے وغیرہ بھی حذف کر دیتا ہوں۔ یوں بھی کاپی رائٹ کے تحت پبلشر کا کاپی رائٹ ان تمام تحریروں پر ہوتا ہے جس کے لئے مصنف بھی اجازت دینے کا مجاز نہیں، میں ایسا سمجھتا ہوں۔
 

سندباد

لائبریرین
استاد محترم! میں قریبا ایک ہفتہ کے بعد محفل میں آیا ہوں۔ آپ کا پیغام آج ہی پڑھا۔ میں کوشش کروں گا کہ سوات سیاحوں کی جنت جلد از جلد آپ کو ورڈ ڈاکومنٹ کی شکل میں ای میل کردوں۔ تصاویر بھی بھیجوں‌گا۔ شکریہ
 

سندباد

لائبریرین
آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ عبدالرحمن سیدامام صاحب۔ آپ سوات جیسی خوب صورت وادی کی تصویریں بھی جلد ہی دیکھ سکیں گے۔
 
جواب کا بہت بہت شکریہ

یہ ویبسائٹ اُردو کے لئے مجھے بہت پسند آئی ھے۔ اور یہ پہلی مرتبہ میں اردو ٹائپ کرنے کی کوشش کررھا ھوں۔
اس سے ایک فائدہ ضرور ھوگا، کہ جو لوگ غیر زبان میں اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرسکتے ، وہ کم سے کم اردو میں اپنےملک کے بارے میں بلا جھجک تفصیل سے بیان کر سکتے ھیں ،
میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاھتا ھوں اس ویب سائٹ کی خدمات کی تیاری کے لئے جو انھوں نے کوششیں کی ھیں،

بہت بہت شکریہ
 

دوست

محفلین
سید امام خوش آمدید۔
امید ہے آپ بھی ہمارے ساتھ اس بامقصد کام میں‌ شامل ہونگے۔
 
شکریہ

انشااللّہ، جب بھی موقع ملے گا، میں خدمت میں حاضر ھوجاونگا، کہنے کو تو بہت کچھ ھے، بس وقت کی کمی کے سبب فی الحال ممکن نہیں ھے،
میں یہ ضرور چاھتا ھوں کہ اپنی زندگی کے ذاتی تجربات سے جوکچھ بھی حاصل کیا ھے، وہ سب کچھ تحریر کے روپ میں پیش کروں، جس سے کم از کم آنے والے ھمارے مستقبل کے معمار نئ نسل کچھ نہ کچھ توّ حاصل کریں گے،
 

Swatians

محفلین
سلامز تما م فو رم یو زرز کو ۔۔

سوات، سیاحوں کی جنت مکمل ہوگئی --- یہ کتا ب یا اآرٹیکل مجھے نٹ پر کہا مل سکتی ہے۔
دوسرا یہ کہ جو تر یڈ یہاں یہے اس کے لئے تو و ہ 10 پو ستنگز ما نگ رہا ہے۔ پلیز ہلپ می

:)

EXPECT THE UNEXPCTED
swatplus.com
apnaswat.com
and my coming web is
باخبر پی کے ڈاٹ کا م
 

Swatians

محفلین
بہت بہت مبارک ہو۔ بہت اچھی کتاب پوسٹ کی ہے آپ نے۔
وکی پر میں اسے منتقل کردیتی مگر میرا نیٹ بہت سلو ہے۔ تو صرف قیصرانی سے درخواست کر سکتی ہوں ۔ کہ وہ ہی تو ہر مرض کے دارو ہیں اور لائبریری کے ناظم بھی ہیں


ڈئر یہ کتا ہے کہا یا اسے اپنے
esnip pr upload kardu aap ke bari mehrbani hogi thnx :)
EXPECT THE UNEXPCTED
swatplus.com
apnaswat.com
and my coming web is
باخبر پی کے ڈاٹ کا م
 

جیہ

لائبریرین
سوات ہی کیا سارے پاکستان کا یہی حال ہے ورنہ الطاف بھائی کراچی نہ آتے؟یوں لندن میں بیٹھ کر ریموٹ کنٹرول سے پارٹی نہ چلاتے
 
Top