سوئس حکام کا سابق صدر کیخلاف مقدمات کھولنے سے انکار

کاشفی

محفلین
سوئس حکام کا سابق صدر کیخلاف مقدمات کھولنے سے انکار
195504_29348738.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوئس حکام کا سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات کھولنے سے انکار۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ اپیل کی ڈیڈ لائن پندرہ فروری تھی جو گزر گئی۔

سوئس حکام نے سابق صدر آصف علی زرداری کے مقدمات بحال کرنے کی پاکستانی اپیل بھی مسترد کر دی ہے۔ سوئس حکام نے اپیل مسترد کئے جانے کے فیصلے سے پاکستانی حکام کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ سوئس حکام کے مطابق پاکستان نے اپیل ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد دائر کی۔ سابق صدر کے خلاف مقدمات کھولنے کیلئے اپیل کی ڈیڈ لائن پندرہ فروری تھی۔ دنیا ٹی وی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے مقدمات کھولنے سے متعلق حکومتی اپیل پر اعتراضات لگائے جانے کی خبر بھی سب سے پہلے چار اکتوبر کو نشر کی تھی۔
 
Top