سن 2010 عیسوی 1431 ہجری حج کے موقع پر مکہ المکرمہ ٹرین کا افتتاح

شمشاد

لائبریرین
سعودی حکومت چینی حکومت کے تعاون سے اس ٹرین کو نومبر 2010 میں حج کے موقع پر چلائیں گے۔ اس ٹرین کے چلنے سے مکہ سے منی، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان چلنے والے بے شمار بسوں اور کاروں کا رش کم ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ ٹرین ایک لاکھ ستر ہزار حاجیوں کو سفر کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ منصوبہ مکمل ہونے پر یہ ٹرین دو لاکھ حاجیوں کے لیے کافی ہو گی۔

سعودی حکومت نے اس منصوبے کے لیے 6٫7 بلین ریال مختص کیئے ہیں۔ یہ منصوبہ آج سے تین سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔

فی الحال زائرین کے لیے 7 دن کا ٹکٹ 250 ریال اور چار دن کا ٹکٹ 100 ریال میں فراہم کیا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
65739120.jpg
 

وجی

لائبریرین
شمشاد بھائی کیا یہ ٹرین مکہ سے مدینہ کے لیئے بنائی گئی ہے اگر ہاں
تو مجھے افسوس ہے جو تصویر اندر کی نظر آرہی ہے اس سے لگتا ہے کہ ٹرین میں سیٹوں کا تو انتظام ہی نہیں ہے
اور اگر ہے تو وہ بہت کم ہیں اس طرح کی ٹرینیں تو اندرون شہر چلنے والے ٹرین ہوتی ہے
جس طرح کی دبئی کی میٹرو ٹرین ہے
 

شمشاد

لائبریرین
وجی بھائی یہ صرف مکہ، منی، مزدلفہ اور عرفات کے لیے ہے۔ جوکہ تقریباً 12 میل کا فاصلہ ہے۔

مدینہ شریف کے لیے ریلوے لائن بچھانا اگلا مرحلہ ہو گا۔
 
Top