سنی اتحاد کونسل آج اینٹی طالبان ڈے منائے گی

سنی اتحاد کونسل آج اینٹی طالبان ڈے منائے گی
28 فروری 2014
لاہور(سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آج 28فروری کو ملک گیر ”اینٹی طالبان ڈے“ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلبائے اسلام کے زیراہتمام منعقدہ اینٹی طالبان سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پوری قوم اینٹی طالبان ڈے میں شریک ہو کر دہشت گردوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرے۔ سنی اتحاد کونسل 9مارچ کو لاہور میں طالبانائزیشن کے خلاف منعقد ہونے والے ایم کیو ایم کے اجتماع میں بھرپور شرکت کرے گی۔ دہشت گردی کے مخالفین اور متاثرین کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آپریشن میں تاخیر ملک کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق اور منور حسن بتائیں کہ بے گناہوں کو مارنا کون سی شریعت ہے۔ پچاس ہزار افراد کو قتل کرنے کے بعد شریعت کی بات کرنا مذاق ہے۔

http://www.dailypakistan.com.pk/back-page/28-Feb-2014/79491
 
Top