نبیل
تکنیکی معاون
میں نے ابھی سنرجی سوفٹویر کو آزمایا ہے اور میری نظر میں یہ ایک نہایت فائدہ مند اور منفرد قسم کا سوفٹویر ہے جس کے ذریعے کی بورڈ اور ماؤس ایک ہی نیٹورک میں موجود کمپیوٹرز ایک ہی کی بورڈ اور ماؤس کو شئیر کرسکتے ہیں اور اس کے لیے کسی ہارڈوئیر کے وی ایم سوئچ کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔ خاص بات یہ ہے کہ کی بورڈ اور ماؤس محض شئیر ہی نہیں ہوتا بلکہ اس کے ذریعے مختلف کمپیوٹرز میں کلپ بورڈ کے ذریعے ڈیٹا منتقل بھی کیا جا سکتا ہے۔ میں نے جس سیٹ اپ پر اس کا تجربہ کیا ہے اس میں دائیں طرف لینکس لیپ ٹاپ اور بائیں طرف میک بک رکھی ہوئی ہے جبکہ درمیان میں ونڈوز لیپ ٹاپ ہے جو کہ بطور سرور کنفگر ہوا ہوا ہے۔ کچھ اس تصویر کی طرح:
ضروری نہیں ہے کہ مجھے اس سیٹ اپ کی حقیقت میں ضرورت بھی پڑے، لیکن یہ تجربہ کامیاب ہونا مجھے کافی اچھا لگا۔
ٹیکنالوجی ریویوز کے لیے مشہور یوٹیوب چینل لینس ٹیک ٹپس (Linus Tech Tips) پر سنرجی سوفٹویر کا ایک ریویو بھی موجود ہے۔ ذیل میں اس کا ربط ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:

آخری تدوین: