سندھ ہائیکورٹ کا پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
کراچی....سندھ ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظورکرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سابق صدر مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ فیصلے پر 15 دن تک عمل درآمد نہیں ہوگا،اس عرصے میں مخالف فریق اپیل دائر کرسکتے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہ نواز طارق پر مشتمل بینچ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 29 مئی کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ گذشتہ سماعت پر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے حقائق چھپائے جو بدنیتی پر مبنی ہےآئین کے مطابق کسی کو انفرادی طور پر آئین پامال کرنےکا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا، پرویز مشرف نے تین نومبر کی ایمرجنسی وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کی مشاورت سے لگائی۔ تمام شواہد و حقائق کا ریکارڈ موجود ہے لیکن اسے غائب یا ختم کیا جا رہا ہے۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر کی والدہ علیل ہیں اور ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہےعلاج اور تیمارداری کےلئے وہ باہر جانا چاہتے ہیں ۔بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ کا 31مارچ 2014کاتفصیلی فیصلہ آنے کے بعد 8 اپریل 2013 کا عبوری حکم ختم ہوگیا ،اس لیے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے موقف اختیار کیا کہ سنگین غداری کے مقدمے کی تفتیش کے لئے پرویز مشرف کی ملک میں موجودگی ضروری ہے۔ سنگین غداری کے مقدمے کی سزا موت یا عمر قید ہے اور یہ سیاسی جرائم کے زمرے میں آتاہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے 8 اپریل 2013 کو اپنے حکم میں دو ہدایات دیں۔ ایک یہ کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور اس حکم کو عدالت کی کسی ترمیم یا نظر ثانی تک برقرار رکھا جائے ۔دوسری ہدایت یہ تھی کہ وفاق کے تمام ادارے پرویز مشرف کو ملک سے باہر نہ جانے دیں۔ اٹارنی جنرل نےسندھ ہائی کورٹ کے اختیار سماعت پر بھی اعتراض برقرار رکھا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنادیا گیا۔
 
سید زبیر

محفلین
چھوٹے بھائی نے گارڈ آف آنر دیا ، بڑے بھائی نے عدلیہ سے بھی گلو خلاصی کروادی ۔ پیٹی بندبھائیوں نے رہا کروایا۔ بھائی لوگ زندہ باد ۔
واقعی انصاف اندھا ہوتا ہے ۔ جس عدلیہ کو اپنی آنکھ کی کجی نظر نہیں آتی اسے اپنے مفاد کی دوسری طرف کا کیا پتہ ؟
زمانہ قیامت کی چال چل چکا ہے اور ہمارےادارے اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے رواں دواں ہیں ۔
 
2 یا 3 دن پہلے ایک اخبار (غالباً ایکسپریس) میں یہ خبر آئی تھی کہ مشرف کو راہ فرار دینے کے معاملے میں حکومت کی ڈیل ہو چکی ہے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
یعنی آپ براہ راست یہ فرما رہے ہیں کہ رات کی تاریکی میں کئے گئے معاہدے اور ملک سے فرار کو فرار نہیں کہا جا سکتا، اگر عدالتی نظام کی مدد سے قانون کے مطابق مقدمہ لڑ کر اپنا حق وصول کیا جائے تو وہ راہ فرار ہے۔ جیتے رہیئے :)
 
سندھ ہائیکورٹ نے مشرف کو راہ فرار دے دی۔ عشاق مشرف کو مبارک ہو :)
2 یا 3 دن پہلے ایک اخبار (غالباً ایکسپریس) میں یہ خبر آئی تھی کہ مشرف کو راہ فرار دینے کے معاملے میں حکومت کی ڈیل ہو چکی ہے۔ :)
ایک اور دھاگے میں تو آپکا موقف تھا کہ عدلیہ مقدس گائے ہے اس پر تنقید نہیں کیا جانی چاہئیے۔۔۔۔۔:)
 
یعنی آپ براہ راست یہ فرما رہے ہیں کہ رات کی تاریکی میں کئے گئے معاہدے اور ملک سے فرار کو فرار نہیں کہا جا سکتا، اگر عدالتی نظام کی مدد سے قانون کے مطابق مقدمہ لڑ کر اپنا حق وصول کیا جائے تو وہ راہ فرار ہے۔ جیتے رہیئے :)
جناب یہ تو سب کو پتہ ہے کہ مشرف کسی نا کسی بہانے ملک سے باہر جانا چاہتا تھا تاکہ سنگین غداری کیس کے نتایج سے بچ سکے۔
عدالت میں حاضری سے مسلسل پیش نا ہونے کی کوشش اور پھر آرمی کے ہسپتال میں پناہ گزین ہونا۔
اسے فرار کی خواہش نا کہیں تو کیا کہیں؟
اب عدالت کے ذریعے اسے یہ راستہ مل گیا ہے۔ :)
 
ذرا اپنا یہ پیغام دیکھئے، براہ راست آپ عدلیہ کو الزام دے رہے ہیں کہ وہ مشرف کے ساتھ مل کر اس کی خواہش پر فیصلے دے رہی ہے؟
سندھ ہائیکورٹ نے مشرف کو راہ فرار دے دی۔ عشاق مشرف کو مبارک ہو :)
 
ایک اور دھاگے میں تو آپکا موقف تھا کہ عدلیہ مقدس گائے ہے اس پر تنقید نہیں کیا جانی چاہئیے۔۔۔ ۔۔:)
میں نے تنقید کہا تھا یا اسکے خلاف سازش کہا تھا ؟
دونوں باتوں میں فرق ہے۔
میں یہاں بھی عدالتی فیصلوں کا احترام کرتا ہوں۔ فرار کا لفظ مشرف کی بدنیتی کی وجہ سے استعمال کر رہا ہوں۔:)
میں تدوین کردیتا ہوں اوپر۔
 
بدنیتی کے لئے تو پھر مقدس فرمان پیشِ خدمت ہے کہ:
دلوں کا حال صرف اللہ جانتا ہے
آپ تو یہ دعویٰ نہ کریں :)
 
دھاگہ بدلا تو موقف بھی :)
میں نے تنقید کہا تھا یا اسکے خلاف سازش کہا تھا ؟
دونوں باتوں میں فرق ہے۔
میں یہاں بھی عدالتی فیصلوں کا احترام کرتا ہوں۔ فرار کا لفظ مشرف کی بدنیتی کی وجہ سے استعمال کر رہا ہوں۔:)
میں تدوین کردیتا ہوں اوپر۔
سندھ ہائیکورٹ سےمشرف نے راہ فرار لے لی۔ عشاق مشرف کو مبارک ہو :)
 
لیکن آپ نے کہا ہے کہ مشرف کو فرار کرانے کیلئے حکومت کی ڈیل ہوگئی ہے۔۔۔جنا حکومت کی ڈیل کا تو یہی مطل نتا ہے کہ عدلیہ حکومت کے احکامات کے تحت فیصلے کرتی ہے۔۔۔ہیں جی؟
 
ذرا اپنا یہ پیغام دیکھئے، براہ راست آپ عدلیہ کو الزام دے رہے ہیں کہ وہ مشرف کے ساتھ مل کر اس کی خواہش پر فیصلے دے رہی ہے؟
غلطی کا احساس ہونے پر تدوین کر دی ہے۔ تنقید مشرف پر ہے عدلیہ پر نہیں۔
سندھ ہائیکورٹ سےمشرف نے راہ فرار لے لی۔ عشاق مشرف کو مبارک ہو :)
 
لیکن آپ نے کہا ہے کہ مشرف کو فرار کرانے کیلئے حکومت کی ڈیل ہوگئی ہے۔۔۔ جنا حکومت کی ڈیل کا تو یہی مطل نتا ہے کہ عدلیہ حکومت کے احکامات کے تحت فیصلے کرتی ہے۔۔۔ ہیں جی؟
جب حکومت جو غداری یا آئین شکنی کیس میں مدعی ہے۔ وہی سندھ ہائی کورٹ میں کمزور دالائل دے گی تو عدلیہ تو مضبوط دلائل والے کے حق میں فیصلہ دے گی نا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
چونکہ آپ اپنی اصل پوسٹ ایڈٹ کر چکے ہیں تو بات ختم ہو جانی چاہئے، لیکن آپ کے غیر محتاط الفاظ اسے پھر الجھا رہے ہیں
یعنی سندھ ہائی کورٹ سے اپنی مرضی کے فیصلے لینا ممکن ہے؟ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
جب حکومت جو غداری یا آئین شکنی کیس میں مدعی ہے۔ وہی سندھ ہائی کورٹ میں کمزور دالائل دے گی تو عدلیہ تو مضبوط دلائل والے کے حق میں فیصلہ دے گی نا :)
یعنی بقول آپ کے ، نواز شریف ایک "مبینہ" غدار کے لئے حق میں جان بوجھ کر مقدمہ کمزور کر رہا ہے؟ :)
 
چونکہ آپ اپنی اصل پوسٹ ایڈٹ کر چکے ہیں تو بات ختم ہو جانی چاہئے، لیکن آپ کے غیر محتاط الفاظ اسے پھر الجھا رہے ہیں
یعنی سندھ ہائی کورٹ سے اپنی مرضی کے فیصلے لینا ممکن ہے؟ :)
جب مدعی اور مدعا علیہ آپس مل جائیں تو ایسا ہو سکتا ہے۔
جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی !
 
Top