سنجے دت کو مجرم قرار دے دیا گیا

پاکستانی

محفلین
ممبئی میں 1993 سے بم دھماکوں کے مقدموں کی سماعت کرنے والی عدالت نے اداکار سنجے دت کو دہشت گردی کے الزام سے بری کر دیا ہے۔

عدالت نے سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مجرم قرار دیا ہے۔ اس جرم کی سزا تین سے پانچ سال تک ہو سکتی ہے یا پھر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
جج نے کہا ’عدالت یہ مانتی ہے کہ سنجے دت دہشت گرد نہیں ہیں۔‘

مجرم قرار دینے کے بعد عدالت نے سنجے دت کو ان کی درخواست پر آئندہ مہینے کی انیس تاریخ تک مہلت دے دی ہے۔ انہیں اٹھارہ دسمبر تک گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ انیس دسمبر کو وہ خود اپنے آپ کو حکام کے حوالے کر دیں گے۔


خبر کی تفصیل
 
Top