سلمان خان لیں گے سو کروڑ معاوضہ


ایک تھا ٹائیگر کی کامیابی کے بعد سلمان خان نے اپنی ایک فلم کا معاوضہ سو کروڑ روپے کردیا۔ فوٹو فائل
ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی حال ہی میں ریلیز ہونےوالی فلم “ایک تھا ٹائیگر” کی شاندار کامیابی کے بعد آئندہ فلموں میں کرنے کا معاوضہ سو کروڑ روپے لیں گے۔
بالی ووڈ میں ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلمیں دینے والے دبنگ خان سو کروڑ کا معاوضہ لینے کے ساتھ ہی بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہیرو بن جائیں گے۔
گذشتہ دو برس کے دوران لگاتار سپر ہٹ فلمیں دینے والے سلمان خان اپنی حالیہ فلم کی بے مثال کامیابی کے بعد سب سے زیادہ ہٹ فلمیں دینے والے ہیرو بن چکے ہیں۔
سلمان خان ایک تھا ٹائیگر کی بے مثال کامیابی کے ساتھ ہی بولی وڈ میں سو کروڑ کا بزنس کرنے والی سب سے زیادہ فلمیں کرنے کا بھی اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہدایتکار سبھاش گھئی نے ان کو اپنی اگلی دو فلموں میں بھی کاسٹ کرلیا ہے جس کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ ایک ارب روپے وصول کریں گے جس کے بعد وہ بالی وڈ کے سب سے امیر ہیرو بن جائیں گے۔
بشکریہ:ڈان
 
Top