تعارف سلام

اس دنیائے ازرق ( اردو محفل ) کی کھوج تو ہم کافی عرصہ پہلے کر چکے ہیں مگر " وقت کا پورا لطف لینے کے لیے" تعارف کا مشورہ اب قبول کیا ( بشرطے کہ روزانہ تعارف کی یاد دہانی مشورے کی تعریف کے ضمن میں آئے)۔
تعلی کے لیے معذرت، ماہر ہفت زباں ہوں اس اجمال کی تفصیل طلب مت کیجیے گا کیوں کہ ریاضی میں پختہ نہ ہونے کی بنا پر ایک دو عدد کی کمی بیشی کی صورت میں ماہر ہشت یا ماہر شش کی ترکیب لطف نہیں دے گی، البتہ اس ہفت میں " اردو" شامل نہیں ہے کہ وہ آتے آتے آتی ہے اور ہمارے معاملے میں تو آتے آتے رہ جاتی ہے ۔
حضر سے زیادہ سفر میں رہا ہوں، منصوبے نہیں بناتا ماحضر پر اکتفا کرتا ہوں ۔ احباب قلندر بھی کہتے ہیں ( اس قلندر کا سعدی والے بسیار خور قلندر سے کوئی واسطہ نہیں )
پیغام محبت ہے جہاں تک پہونچے ۔ بادہ و جام کی جگہ چائے اور پیالی نے لے لی ہے کہ چھٹتی نہیں۔۔۔۔۔۔
برداشت کرنے کے لیے شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

تجمل حسین

محفلین
شبیر حسین تاب صاحب!

اردو محفل پر خوش آمدید۔

lzVF8Bv.gif
 
Top