سلام بحضور امامِ عالی مقام - سعد اللہ شاہ

الف نظامی

لائبریرین
بات ساری یہ سعادت کی ہے
میں نے اُس گھر سے محبت کی ہے​

میں کہاں اور کہاں مدحِ حسین
یوں سمجھ لو کہ جسارت کی ہے​

گھر کا گھر اور شہادت کی نماز
اِس طرح کس نے امامت کی ہے​

اک قیامت ہے قیامت کے لیے
کب نظیر ایسی شہادت کی ہے​

اس نے سجدے میں کٹا دی گردن
اُس نے دراصل عبادت کی ہے​

کیسے گھر بار لٹایا اپنا
کیا عجب اُس نے سخاوت کی ہے​

سعد حق بات کہی ہے، یعنی
میں نے نسبت کی حفاظت کی ہے​
( سعد اللہ شاہ )​
 
Top