سفاری میں آہستہ اسکرولنگ

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم،

محفل کو مزید اچھے انداز میں دیکھنے کے خاطر آج ہم نے سسٹم میں سفاری براؤزر انسٹال مارا کہ اس میں اسموتھ فونٹ کے آپشن کے ذریعے محفل زیادہ اچھی دکھائی دے گی۔
تو ہماری یہ خواہش تو پوری ہوگئی لیکن ساتھ ایک پنگا یہ کہ سفاری میں پیج اسکرولنگ بہت ہی مردار ہورہی ہے :(
جبکہ فائر فاکس، کروم اور حتٰی کے انٹرنیٹ ایکسپلولر 8 میں بھی ایسی کسی دقت کا سامنا نہیں۔
فی الوقت میرا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی ہے اور سفاری کا جو سب سے لیٹس ورژن ابھی ان کی سائٹ پر موجود ہے وہ ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال مارا ہے۔

اگر کوئی دوست اس بارے میں کچھ بتاسکے تو عنایت۔
 
Top