سفارتی تعلقات متاثر ہوں گے؛ایران۔

آپ پتہ نہیں کہاں کی کوڑی لا کر ایران میں پاکستانی مداخلت پیدا کر رہے ہیں۔
جناب میں جند اللہ کے حوالے سے بات کر رہا تھا جو پاکستانی علاقوں سے آپریٹ کر رہے ہیں اور ایران بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروایوں میں ملوث ہیں. ان کے پیچھے امریکی و صیہونی ادارے ہیں. یہ بات بھی تسلیم ہے کہ موجودہ حکومت نے اس حوالے سے بہتری کی کوشش کی ہے اور عبد المالک رگی کی گرفتاری میں مدد اور اس کے بھائی کو ایران کے حوالے کیا ہے۔

بھائی صاحب ، بلوچستان کا علاقہ تو اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ شورش زدہ ہے اور وہاں حد سے زیادہ لاقانونیت ہے ۔ وہاں سے اگر کوئی ایران میں مداخلت کر رہا ہے تو یہ عین ممکن ہے مگر اسے پاکستانی حکومت سے جوڑنا صحیح نہیں کیونکہ پاکستان تو اس وقت خود بہت سے دشمنوں میں گھرا ہے وہ ایسے اقدامات کرنے کی پوزیشن میں ہی نہیں۔
 
کھلی نہیں تو درپردہ مدد ایران بھی طالبان کے خلاف امریکہ کو بخوبی فراہم کرتا رہا ہے اور اب بھی کر رہا ہے۔
جی صحیح فرمایا آنجناب نے، یہ ایران ہی تھا جس نے شمسی ائر بیس اور جکب آباد کا ہوائی اڈہ طالبان پر حملہ کے لئے امریکہ کو فراہم کیا تھا اور یہ ایران ہی ہے جس کی پارلیمنٹ نے حال میں ناٹو سپلائی کی بحالی کے لئے قرارداد پاس کی ہے۔ اگر آپ کی تشفی ہو گئی ہو تو کچھ حقائق کی دنیا میں واپس آتے ہیں۔ ایران کوئی شبہ نہیں کہ مدد کر رہا ہے مگر امریکہ کی نہیں بلکہ امریکی قبضہ کے خلاف افغان مزاحمت کاروں کی. یہ مدد کئی سطحوں پر کی جا رہی ہے :

١. ٹریننگ : مزید حوالہ
٢ ۔ مالی امداد
٣. اسلحہ و بارود
ساتھ ہی یہ بھی بتاتا چلوں کہ حال ہی میں تہران میں منعقد ہونے والی پہلی اسلامی بیداری کانفرنس میں بھی افغان طالبان کے وفد نے شرکت کی تھی.

جہاں تک طالبان کے خلاف ایرانی کوششوں کا تعلق ہے، کوئی شبہ نہیں کہ ایران طالبان کے مقابل ان افغان مجاہدین کی مدد کرتا رہا ہے جنہوں نے سوویت یونین کے خلاف جہاد کیا تھا جیسے کہ حکمتیار، احمد شاہ مسود اور برہان الدین ربانی وغیرہ. اگر چہ آپ نے افغانستان پر امریکی قبضہ کے لئے ایرانی امداد کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا لیکن بتاتا چلوں کہ یہ سارا پروپیگنڈہ سابق ایرانی صدر اور امریکی گماشتہ خاتمی کے ایک بیان سے متعلق ہے۔ لیکن جیسا کہ پہلے وضاحت کی کہ یہ "مدد" افغان مجاہدین کو کی گئی (جن کو شمالی اتحاد بھی کہا جاتا ہے ) اور اس کا امریکی حملہ سے کوئی تعلق نہیں. ایران شمالی اتحاد کی ٢٠٠٥ اور اس سے پہلے افغانستان پر روسی قبضہ کے زمانے سے مدد کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اور کسی خصوصی امداد کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں.

اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا

انہی افغان مجاہدین کی مدد سے تو امریکہ نے کابل پر قبضہ کیا اور اب بھی یہی گروپ امریکی کی سربراہی میں افغان معاملات چلا رہا ہے تو پھر ایران کس کے ہاتھ مضبوط کر رہا ہے۔ :)
 

زین

لائبریرین
آپ پتہ نہیں کہاں کی کوڑی لا کر ایران میں پاکستانی مداخلت پیدا کر رہے ہیں۔
جناب میں جند اللہ کے حوالے سے بات کر رہا تھا جو پاکستانی علاقوں سے آپریٹ کر رہے ہیں اور ایران بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروایوں میں ملوث ہیں. ان کے پیچھے امریکی و صیہونی ادارے ہیں. یہ بات بھی تسلیم ہے کہ موجودہ حکومت نے اس حوالے سے بہتری کی کوشش کی ہے اور عبد المالک رگی کی گرفتاری میں مدد اور اس کے بھائی کو ایران کے حوالے کیا ہے۔
جنداللہ کو پاکستان سے بڑے پیمانے پر مدد نہیں ملی اور تنظیم مالک ریکی اور کئی دیگر ارکان کی گرفتاری کے بعد سے کافی کمزور ہوچکی ہے ۔ پاکستانی حکومت نے بھی اس کے خلاف کارروائیاں کی ہیں جیسا کہ آپ نے خود تسلیم کیا ہے ۔
اس کے مقابلے میں پاکستان میں شیعہ تنظیموں اور عسکری عناصر کو ایران کی جانب سے مدد ملتی ہے ۔ کراچی یا ملک کے دیگر حصوں کی صورتحال تو وہاں کے لوگ ہی بتاسکیں گے ۔ میں اپنے علاقے کے بارے میں ہی کہہ سکتا ہوں کہ یہاں بلوچستان میں ایرانی فنڈ سے چلنی والی تنظیموں کے افراد علماء کے قتل میں ملوث رہے ہیں اس کا اعتراف خود شیعہ ہزارہ قبیلے کے سرکردہ افراد کرتے ہیں۔ اسی طرح ایرانی سرحد سے متصل مکران میں بلوچ عسکریت پسندوں کو ایرانی امداد حاصل ہونے کی بھی باتیں ہوتی ہیں۔
 

خرم زکی

محفلین
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا
جو بات بھی کی گئی ہے اس کا حوالہ موجود ہے۔ گر شاعری ہی جواب ہے تو میں کئی نظمیں پیسٹ کر سکتا ہوں ;)
 

خرم زکی

محفلین
اس کے مقابلے میں پاکستان میں شیعہ تنظیموں اور عسکری عناصر کو ایران کی جانب سے مدد ملتی ہے ۔
کون سی مدد کی بات کر رہے ہیں ؟؟؟ کیا غیر جانبدار شواہد ہیں ؟؟؟ امت اخبار تو نہیں پڑھتے آپ ؟؟؟
 

خرم زکی

محفلین
یہاں بلوچستان میں ایرانی فنڈ سے چلنی والی تنظیموں کے افراد علماء کے قتل میں ملوث رہے ہیں اس کا اعتراف خود شیعہ ہزارہ قبیلے کے سرکردہ افراد کرتے ہیں۔ اسی طرح ایرانی سرحد سے متصل مکران میں بلوچ عسکریت پسندوں کو ایرانی امداد حاصل ہونے کی بھی باتیں ہوتی ہیں۔

جناب باتیں تو آپ کچھ بھی کرتے رہے ۔۔۔۔ چاند پہ بڑھیا چرخی چلا رہی ہے ہم نے بچپن سے سنا ہے مگر یہ صحیح نہیں ۔۔۔آپ جو کچھ کہیں اس کا حوالہ دیتے رہا کریں. بلوچستان میں جس بیدردی سے شیعہ ہزارہ افراد کا قتل ہو رہا ہے وہ اگر آنکھوں پر پٹی نہیں بندھی تو نظر آ جانا چاہیے۔ اور اس بات کا بھی علم ہونا چاہیے کہ بلوچ عسکریت پسند تنظیم ایران کی حامی نہیں اور ان کو متحدہ عرب امارت اور دیگر عرب مملک سپورٹ کر رہے ہیں۔ ذرا معلوم کر لیں کے علیحدگی پسند بلوچ کہاں مقیم رہے ہیں۔ گوادر سے نقصان دبئی کا ہے بندر عباس کا نہیں۔
 

زین

لائبریرین
اس کے مقابلے میں پاکستان میں شیعہ تنظیموں اور عسکری عناصر کو ایران کی جانب سے مدد ملتی ہے ۔
کون سی مدد کی بات کر رہے ہیں ؟؟؟ کیا غیر جانبدار شواہد ہیں ؟؟؟ امت اخبار تو نہیں پڑھتے آپ ؟؟؟
ایران سے اسلحہ آنے کا بیان خود وفاقی وزیر داخلہ حال ہی میں دے چکے ہیں
کراچی میں اسلحہ خیبرپختونخوا اور ایران سے آ رہا ہے: رحمان ملک
 

زین

لائبریرین
یہاں بلوچستان میں ایرانی فنڈ سے چلنی والی تنظیموں کے افراد علماء کے قتل میں ملوث رہے ہیں اس کا اعتراف خود شیعہ ہزارہ قبیلے کے سرکردہ افراد کرتے ہیں۔ اسی طرح ایرانی سرحد سے متصل مکران میں بلوچ عسکریت پسندوں کو ایرانی امداد حاصل ہونے کی بھی باتیں ہوتی ہیں۔

جناب باتیں تو آپ کچھ بھی کرتے رہے ۔۔۔ ۔ چاند پہ بڑھیا چرخی چلا رہی ہے ہم نے بچپن سے سنا ہے مگر یہ صحیح نہیں ۔۔۔ آپ جو کچھ کہیں اس کا حوالہ دیتے رہا کریں. بلوچستان میں جس بیدردی سے شیعہ ہزارہ افراد کا قتل ہو رہا ہے وہ اگر آنکھوں پر پٹی نہیں بندھی تو نظر آ جانا چاہیے۔
یہاں بات ایران کی مداخلت کی ہورہی تھی اس لئے ہزارہ قبیلے کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا ذکر نہیں کیا ۔ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے تقریبآ تمام واقعات کی خود رپورٹنگ کرتا آرہا ہوں اور بہت سے واقعات اور ان کے متاثرین کو قریب سے دیکھا ہے ۔ان متاثرین میں میرے کئی ہزارہ دوست بھی شامل ہیں۔
ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات کے رد عمل کے نام پر ہی درجن سے زائد سنی علماء کا قتل ہوا ہے ۔ علماء کے قتل میں شیعہ سیاسی و مذہبی تنظیموں کے مسلح ونگ کے ملوث ہونے کا ثبوت میرے لیے پیش کرنا ناممکن ہے ۔ یہ باتیں خود ہزارہ قبیلے کے عمائدین نجی محفلوں میں کہتے ہیں ۔ اس کے ساتھ وہ ہزارہ افراد کے خلاف نفرت کی فضاء کو فروغ دینے کی ذمہ داری بھی شیعہ تنظیموں کے غیر ہزارہ رہنماؤں پر ڈالتے ہیں ۔
 
Top