سعودی ولی عہد کےعشائیے میں کیسے بلائیں؟ اپوزیشن رہنما تو جیل میں ہیں، فواد چوہدری

جاسم محمد

محفلین
سعودی ولی عہد کےعشائیے میں کیسے بلائیں؟ اپوزیشن رہنما تو جیل میں ہیں، فواد چوہدری
ویب ڈیسک ہفتہ 16 فروری 2019
1554735-fawadx-1550316359-439-640x480.jpg

اپوزیشن کے باقی رہنما اس قد کے ہی نہیں، کہ انہیں عشائیے پر بلایا جائے، وفاقی وزیراطلاعات فوٹو:فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیے پر کیا بلائیں ان کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدموں میں یاجیل ہیں یا ضمانتوں پر ہیں یا شامل تفتیش ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے پر اپوزیشن رہنماؤں کو کیا بلائیں؟ ان کے مرکزی رہنما بدعنوانی کے مقدموں میں یاجیل ہیں یا ضمانتوں پر ہیں یا شامل تفتیش ہیں، اور جو باقی ہیں وہ اس قد کے ہی نہیں، انھیں بلانا نہ بلانا برابر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سنجیدہ اپوزیشن کا نہ ہونا ایک سیاسی بحران ہے آگے جا کے کوئی نئی لیڈر شپ ابھرے تو ابھرے۔
 
فاتح

لائبریرین
گویا چار شرائط ہیں سعودی ولی عہد کے ساتھ عشائیے کے لیے
  1. جیل میں نہ ہوں
  2. ضمانتوں پر نہ ہوں
  3. شامل تفتیش نہ ہوں
  4. اس قد کے بھی ہوں (اس کا فیصلہ کون کرے گا؟)
کیا پی ٹی آئی کے وہ تمام لوگ جو اس عشائیےمیں جا رہے ہیں وہ فواد چوہدری صاحب کی بیان کردہ ان شرائط پر پور ا اترتے ہیں؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
یہ شرائط آپ کے نامی گرامی لیڈر نے ہی بتائی ہیں اور آپ نے شیئر کی ہیں۔
میرے خیال میں اپوزیشن نے جہاں 6 ماہ میں ہر بونگا ایشو کھڑا کیا ہے۔ وہاں ایک اور کا اضافہ کر لیں۔
پچھلی حکومتوں میں بھانت بھانت کے غیرملکی دورے کیلئے آتے رہے اور سوائے وزیر اعظم یا ان کی کابینہ کے کسی اور کو خاص طور پر عشائیوں پر مدعو نہیں کیا گیا۔ اور ہونا بھی ایسا ہی چاہئے۔ جو جماعت حکومت میں ہے وہ اس وقت قوم کی ترجمان ہے۔ اپوزیشن کا وہاں کیا کام؟
 
یہ تو آپ کا سٹانس ہے۔۔۔ میں تو آپ کے لیڈر کے سٹانس پر بات کر رہا ہوں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ تو آپ کا سٹانس ہے۔۔۔ میں تو آپ کے لیڈر کے سٹانس پر بات کر رہا ہوں۔
بھائی فواد چوہدری کو جب سے وزارت اطلاعات کا قلم دان ملا ہے ان کا میٹر گھوما ہوا ہے۔ آئے روز کوئی نہ کوئی چول مار دیتے ہیں جس سے پوری جماعت اور حکومت کی سبکی ہوتی ہے۔ وہ 55 روپے والا ہیلی کاپٹر ان سب کا آغاز تھا۔ میں اسی وقت سمجھ گیا تھا مستقبل میں یہ صاحب کیا کرنے والے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
بھائی فواد چوہدری کو جب سے وزارت اطلاعات کا قلم دان ملا ہے ان کا میٹر گھوما ہوا ہے۔ آئے روز کوئی نہ کوئی چول مار دیتے ہیں
گویا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ جب موصوف کے پاس یہ قلم دان نہیں تھا تب ان کا میٹر گھوما ہوا نہیں تھا اور وہ کوئی چول نہیں مارتے تھے؟
 
جاسم محمد

محفلین
گویا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ جب موصوف کے پاس یہ قلم دان نہیں تھا تب ان کا میٹر گھوما ہوا نہیں تھا اور وہ کوئی چول نہیں مارتے تھے؟
اس وقت بھی کرتے تھے مگر چول مارنے کے ریکارڈ قائم نہیں کئے تھے۔ مجھے بہت حیرت ہوئی جب ایک اچھے بھلے پارٹی کے پرانے ورکر فیصل جاوید خان کو سینیٹر بنانے کے چکر میں ان سے تحریک انصاف کی ترجمانی کی ذمہ داریاں لے لی گئیں۔ حالانکہ موصوف نے جس طرح دھرنے کے دنوں میں 24 گھنٹے پارٹی کی ترجمانی کی تھی، اگر اس لوٹے فواد چوہدری کو کرنی پڑ جاتی تو کب کا بھاگ کھڑا ہوتا۔
 
زیک

مسافر
بھائی فواد چوہدری کو جب سے وزارت اطلاعات کا قلم دان ملا ہے ان کا میٹر گھوما ہوا ہے۔ آئے روز کوئی نہ کوئی چول مار دیتے ہیں جس سے پوری جماعت اور حکومت کی سبکی ہوتی ہے۔ وہ 55 روپے والا ہیلی کاپٹر ان سب کا آغاز تھا۔ میں اسی وقت سمجھ گیا تھا مستقبل میں یہ صاحب کیا کرنے والے ہیں۔
ٹرولنگ کے علاوہ بھی یہ کچھ کرتا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
ٹرولنگ کے علاوہ بھی یہ کچھ کرتا ہے؟
ایک اچھا کام جو اب تک اس نے کیا ہے وہ یہ کہ ملک کے نجی ٹی وی چینلز اور اخبارات جو ماضی میں سرکاری اشہارات پر چل رہے تھے کے نئے (کم) ریٹس مختص کر دئے ہیں۔ جس کے بعد سے تمام پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا والوں کی چیخیں نکلی ہوئی ہیں۔
 
اشتہار کے ریٹ حکومت کیوں سیٹ کرتی ہے؟ یہ تو مارکیٹ کے مطابق ہونا چاہیئے۔ اور ریٹ چینل کے حساب سے کیوں ہیں شو کے حساب سے کیوں نہیں؟ جو شو زیادہ مقبول ہو اس پر اشتہار کی قیمت اصولاً زیادہ ہونی چاہیئے۔

اشتہاروں کے یہ ریٹ تو بہت کم ہیں۔ امریکی ٹی وی پر مقبول ترین شوز میں 30 سیکنڈ کا اشتہار 2 سے 7 لاکھ ڈالر کا بکتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اشتہار کے ریٹ حکومت کیوں سیٹ کرتی ہے؟
یہ چونکہ سرکاری / پبلک سیکٹر کےاشتہارات ہیں اس لئے ان کے ریٹس کو طے کرنا حکومت کی ہی ذمہ داری ہے۔

یہ تو مارکیٹ کے مطابق ہونا چاہیئے۔
سرکاری اشہارات کے علاوہ باقی تمام نجی و کمرشل ایڈز کے ریٹس مارکیٹ کے مطابق ہی ہیں۔

اور ریٹ چینل کے حساب سے کیوں ہیں شو کے حساب سے کیوں نہیں؟
چینل کی مقبولیت، ٹی آر پیز، ریٹنگ وغیرہ کے مطابق ریٹس ایڈجسٹ کر دئے گئےہیں۔ ماضی کی حکومت ایسے چینلز کو بھی مہنگے ترین سرکاری اشتہارات دیتی تھی جن کو دیکھنے والے بہت کم ہے۔

جو شو زیادہ مقبول ہو اس پر اشتہار کی قیمت اصولاً زیادہ ہونی چاہیئے۔
متفق۔ پرائیویٹ سیکٹر اور کمرشل اشتہارات کیلئے یہی ماڈل لاگو ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے ۔ اس کے سپورٹر شریف یا زرداری خاندان کے درباری نہیں ہیں
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پالیسی پر تحریک انصاف 2 دھڑوں میں تقسیم
چلیں جناب پھر شروع ہو گئے نواز شریف اور زرداری کی برائی کرنے پر۔۔۔ جب کہ بات ہو رہی تھی آپ کے اعلیٰ لیڈر کے اعلیٰ سٹانس کے دفاع پر۔ جب کچھ ہاتھ نہیں آتا تو گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع ہو جاتے ہیں۔ ارے بھئی وہ قصہ پارینہ بن گئے اب آپ حکومت میں ہیں، اپنی قیادت کے بیانات کی بات کریں۔
بات ہو رہی تھی ان چار شرائط کی جو آپ کے لیڈر نے لگائی ہیں محمد بن سلمان کے ساتھ ڈنر کے لیے اور جو آپ نے شیئر کیں۔ ان پر بات کریں :)
 
Top