صرف علی
محفلین
سعودی عرب کو اس سال حج سے ساڑھے 8 ارب ڈالر آمدنی کا امکان
مکہ(جنگ نیوز) ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو رواں سال اکتوبر میں حج سے8.5ارب ڈالرز آمدنی متوقع ہے۔مکہ چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ اس سال تقریباً 20لاکھ مسلمان مکہ آئیں گے جس کی وجہ سے آمدنی پچھلے سال کی نسبت تین فیصد زیادہ ہو گی۔اسٹڈی میں کہا گیا کہ 19لاکھ اسی ہزار حاجیوں میں سے تیرہ لاکھ اسی ہزار (ستر فیصد) حاجی بیرون ملک سے آئیں گے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بیرون ملک سے آنے والا ایک حاجی حج کے پانچ دنوں میں اوسطاً 17381ریال جبکہ مقامی حاجی4948ریال خرچ کریگا۔ ان اخراجات میںخوارک،رہائش،تحائف اورفون بل شامل ہیں۔ سعودی عرب ہر سال عمرہ کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کی میزبانی بھی کرتا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=229491