سعودی عرب کا بیرون ملک فسادات میں شہریوں کو سزا دینے کا اعلان

ریاض…سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ نے ملک سے باہر فسادات میں ملوث اپنے شہریوں کے خلاف سخت سزاوٴں کا اعلان کیا ہے۔ ادھرخطے کی صورتحال پر بات چیت کے لیے امریکی صدر باراک اوباما اگلے ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ سعودی شاہی عدالت سے جاری بیان کے مطابق اگر کوئی بھی سعودی شہری کسی دوسرے ملک میں فسادات میں ملوث پایا گیا تواس کو 3 سے 20 سال قید تک کی سزا ہوسکتی ہے جبکہ اگرکوئی سعودی باشندہ کسی دوسرے ملک میں انتہا پسند دہشتگرد تنظیم میں شامل ہوا یا اس تنظیم کی مالی اور دیگر ذرائع سے مدد کی تو اسے 5 سے 30 سال تک قید کی سزا ملے گی۔ دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما سعودی عرب کے دورے کے دوران شاہ عبداللہ سے ملاقات میں شام اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے حوالے سے سعودی عرب نے امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید کی تھی۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=136585
 
کیا اب پاکستان میں لڑنے والے سعودی امداد سے محروم رہیں گے؟
کہیں یہ دورے سے پہلے امریکی مطالبہ تو نہیں تھا؟
 
Top