سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور سے پہلا حادثہ

511302_6905367_updates.jpg

سعودی حکومت کی خواتین کو گاڑی خود چلانے کی اجازت کے بعد پہلے ہی روزخاتون ڈرائیور سے پہلا حادثہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت 28 سال بعد ملی ہےجس کے پہلے ہی روزعبد العزیز روڈ پر خاتون ڈرائیور کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ۔حادثے میں خاتون ڈرائیور محفوظ رہیں، حادثے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا اگلا حصہ زمین کی جانب جبکہ گاڑی کا پچھلا حصہ ہوا میں معلق ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد پورے سعودی عرب میں پولیس کی نفری بڑھائی گئی ہے اور سڑکوں پر گشت بھی بڑھادیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی 24جون کو سعودی خاتون مجدولین العتیق اپنی گاڑی ریاض کی سڑکوں پر لائیں اور انہوں نے خود گاڑی چلا کر سعودی عرب کی پہلی خاتون ڈرائیور کا اعزاز اپنے نام کیا۔ شہزادہ الولید بن طلال بھی اپنی صاحبزادی کے ساتھ سڑک پر نکلے اس موقع پر وہ خود نہیں بلکہ بیٹی گاڑی چلارہی تھیں۔
روزنامہ جنگ
 
فرقان احمد

محفلین

شکر ہے، کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
 
Top