سعودی عرب میں بہار کی آمد آمد؟

حماد

محفلین
سعودی عرب کا مخالفین سے ’آہنی ہاتھ‘ سے نمٹنے کا اعلان

"گزشتہ برس ہونے والے مظاہروں کو سعودی حکومت نے سختی سے کچل دیا تھا۔ شیعہ اقلیت سعودی حکومت پر الزام عائد کرتی ہے کہ سعودی حکومت نے مظاہرین کے خلاف تشدد بھی کیا تھا۔

اب منگل کے روز سعودی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ ریاست کا حق ہے کہ وہ ان عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو کہ ریاست کے خلاف ہیں- "
تفصیل و ربط
 

Ukashah

محفلین
ہممم ۔ یہ عنوان تو کچھ اور ہے ۔ اور خبر کچھ اور ۔ خیر۔
ویسے جہاں تک کچلنے کی بات ہے تو سعودیہ کسی عربی اخبار کا حوالہ مل جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ خبر سچی بھی ہے یا نہیں ۔
 

سید ذیشان

محفلین
سعودی عرب سوریا میں تو جمہوریت کی بات کرتا ہے مگر اپنے لوگوں کو کچلنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا- اس کے علاوہ بحرین میں بھی فوجیں بھجوا کر جمہوریت پسند قوتوں کو کچلنے میں اہم کردار ادا کیا۔
 
Top