سعودی عرب سے ڈی پورٹ

کعنان

محفلین
سعودی عرب سے ڈی پورٹ دو سو اٹھانوے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

لاھور۔۔۔۔۔۔سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم دو سو اٹھانوے پاکستانیوں کو ڈپورٹ کر کے وطن واپس بھجوا دیا ھے ۔

ڈی پورٹ ہونے والے افراد پی۔ آئ ۔ آے کی خصوصی پرواز کے ذریعے جدہ سے لاھور پہنچے جہاں دو سو اکیاسی افراد کو امیگریشن حکام نے رسمی کاروائی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی جبکہ سترہ افراد کو سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں میں سے اکثریت عمرہ ویزہ پر سعودی عرب پہنچی اور وہاں غیر قانونی طور پر روپوش ہو گئی۔

ان پاکستانیوں کا کہنا ھے کہ غربت ، بے روزگاری اور تنگدستی نے انہیں اتنا مجبور کر دیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لئے غیر قانونی طور پر قیام کیا۔

سعودی عرب سے ڈی پورٹ
 
کعنان

محفلین
نہیں بھئی یہ نہیں کہنا چاہئے پتہ نہیں جو وہ پیسے لگا کر گئے تھے اپنی اپنی مجبوریوں‌ سے وہ پورے بھی ہوئے کہ ان کا بھی قرض اوپر چڑھ گیا۔

اللہ تعالی سب کی مشکل پریشانیاں دور کرے آمین
 
arifkarim

معطل

حج و عمرہ کی فضیلت کیلئے جانے والے اور بعد میں روپو ش ہوجانے والوں میں کافی فرق ہے!
 
کعنان

محفلین
حج و عمرہ کی فضیلت کیلئے جانے والے اور بعد میں روپو ش ہوجانے والوں میں کافی فرق ہے!

وہ اپنی مجبوریوں‌ کے ساتھ وہاں گئے تھے ان کے دل کا حال اللہ بہتر جانتا ھے

رہی بات فرق کی تو وہ آپ بہتر جانتے ہیں کہ آپ بھی جس بیرون ملک کسی انگلش ملک میں‌ ہیں جو کہ آپکی پروفائل پر لگا جھنڈا بتا رہا ھے، کبھی اپنا سروے بھی ضرور کر کے بتانا بھیا کہ آپ اس ملک میں پیدا نہیں ہوئے تھے کسی نہ کسی غلط طریقے سے ہی وہاں پر قیام کیا ہو گا۔

گزارش ھے کہ اسے اپنی ذات کر اٹیک نہیں محسوس کرنا کیونکہ یہ آپ کے سوال کا حصہ ھے۔ اور میں بھی اور وہ سب جو یورپ ، یوکے، امریکہ ، کینیڈا میں‌ مقیم ھیں وہ بھی۔ اس لئے دوسرں کی تکلیف میں اپنی تکلیفوں کو بھی یاد کر لینا اچھا ہوتا ھے۔
 
جس عمر میں میں ناروے آیا تھا۔ وہ بچپن کے دن تھے۔ ہمارے ایک ماموں یہاں پہلے سے مقیم تھے، جنکی اچانک وفات کے بعد ہم نے مامی جان کیلئے اسپورٹنگ ویزا اپلائی کیا تھا۔ کیونکہ انکی یہاں اور کوئی فیملی موجود نہیں ہے۔ پاکستان کو چھوڑنا کم ا زکم ہمارے لئے معاشی یا مذہبی مسئلہ نہیں تھا۔
باقی جولوگ روزگار کیلئے ہجرت کرتے ہیں، وہ انکا انسانی حق ہے۔ مگر قوانین و اصولوں کو توڑتے ہوئے یہ کام کرنا محض پاکستانیوں کی بیرون ممالک میں امیج خراب کرنے والی بات ہے!
 
جناب میں نے آپ سے آپکی پرسنل ہسٹری نہیں مانگی اگر آپ کہیں تو اس پر بھی گفتگو کر کے دیکھ لیں آپ ہی گناہ گار ثابت ہونگے۔ ہر کوئی جب کسی بیروں ملک میں آتا ھے تو یہی کہتا ھے کہ پاکستان چھوڑنا ان کے لئے کوئی معاشی مسئلہ نہیں تھا آپ نئے نہی ہو۔

جو کام غلط ھے وہ غلط ہی ھے چاہے وہ مذھبی ہو یا معاشرتی۔

رہی بات حج اور عمرہ کی فضیلت کی کہ وہ غائب ہو گئے تو بھیا کسی بھی قرآن کی آیت سے یا حدیث سے دکھا دو کہ حج و عمرہ کے لئے آپ کو ویزہ لے کر جانا پڑے گا۔ وہ تو دنیا کی ایجاد ھے اسی لئے اللہ کے گھر کوئی بھی مسلمان جا سکتا ھے اس کے لئے کوئی پابندی نہیں کیونکہ ویزہ دنیا کی ایجاد ھے اس لئے فضیلت میں بھی کوئی کمی نہیں یہ اس بندے کا اور اللہ کا معاملہ ھے۔

کسی کے دکھ پریشانی میں بھی شریک ہونا چاہئے۔
 
کعنان

محفلین
باقی جولوگ روزگار کیلئے ہجرت کرتے ہیں، وہ انکا انسانی حق ہے۔ مگر قوانین و اصولوں کو توڑتے ہوئے یہ کام کرنا محض پاکستانیوں کی بیرون ممالک میں امیج خراب کرنے والی بات ہے!

اس کی آپ فکر نہ کریں‌‌ جو امیج پہلے ھے وہی اب بھی ھے کوئی خراب نہیں ہوتا اللہ کے گھر گئے تھے ناروے یا یورپ نہیں جو امیج خراب ہونا تھا پاکستان کا۔
 
arifkarim

معطل

رہی بات حج اور عمرہ کی فضیلت کی کہ وہ غائب ہو گئے تو بھیا کسی بھی قرآن کی آیت سے یا حدیث سے دکھا دو کہ حج و عمرہ کے لئے آپ کو ویزہ لے کر جانا پڑے گا۔ وہ تو دنیا کی ایجاد ھے اسی لئے اللہ کے گھر کوئی بھی مسلمان جا سکتا ھے اس کے لئے کوئی پابندی نہیں کیونکہ ویزہ دنیا کی ایجاد ھے اس لئے فضیلت میں بھی کوئی کمی نہیں یہ اس بندے کا اور اللہ کا معاملہ ھے۔

ہاں تو میں بھی تو یہی کہہ رہا ہو کہ اگر حج یا عمرہ کیلئے ویزا لیکر گئے تھے تو وہاں جا کر روپوش ہونے کی کیا ضرورت تھی؟
جسکام کیلئے ویزا لیا وہیں تک محدود رہنا چاہئے، نیز آپکے اس معاشی مسئلہ کی سمجھ نہیں آئی!
 
کعنان

محفلین
معاشی مسئلہ کا بارے میں آپ نے لکھا تھا کہ پاکستان چھوڑ کر جانے کے لئے آپ کو کوئی معاشی مسئلہ نہیں تھا اس کا مطلب ھے کہ آپ کے پاکستان میں مالی حالات بہت اچھے تھے ایسے ہی ناروے میں چلے گئے اور وہاں پر قیام پذیر ہو گئے، بھائی اگر معاشی مسئلہ ٹھیک ہوتا تو آپ کا ماموں جان وہاں‌ رہ کر اپنی وفات نہ پاتے آپ کی ممانی جان کو بھی وہاں پر اپنے ساتھ لے کر جاتے،
یورپ میں زیادہ تر بندے گھس جاتے ہیں‌‌ پاکستان والی بیوہ کو بلانے کے لئے قانون ھے بہت کم ہیں‌ جو یہ اس پر کچھ فارمولا جانتے ہیں.
 
عارف انجم

محفلین
معافی چاہتا ہوں کعنان لیکن غالباً آپ حقیقت سے ناواقفی کی بنا پر زیادتی کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ اول تو سب لوگوں کے حالات ایک جیسے نہیں ہوتے اور ضروری نہیں کہ سب لوگ معاش کی وجہ سے ہی جائیں۔ اگر کسی کو اللہ نے اپنے وطن میں ہی بہت کچھ دے رکھا ہے تو اسے کسی دوسرے سبب (خاندانی وغیرہ) سے بیرون ملک جانا پڑ سکتا ہے۔
دوسری بات یہ کہ شاید آپ نہ جانتے ہوں پاکستان سے پیشہ ور بھکاری سعودی عرب جانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں اور اسی بناء پر سعودی عرب نے پاکستان بالخصوص پنجاب کے کچھ اضلاع کو عرصے سے عمرہ ویزا کیلئے بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔ ان لوگوں کی وجہ سے بعض اوقات دیارِ غیر میں حقیقی مسائل کا شکار لوگ بھی رگڑے میں آجاتے ہیں اور ان سے بُرا سلوک ہوتا ہے۔
اور جہاں تک میں سمجھا ہوں عارف کریم کا کہنا یہ ہے کہ ان کے ماموں اپنی اہلیہ کے ساتھ ناروے میں مقیم تھے۔ ماموں کے اچانک انتقال کے بعد انہیں ممانی کو سہارا دینے وہاں جانا پڑا۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

میں بھی معافی چاہتا ہوں سعودی عرب میں‌ پاکستان نے بھکاری نہیں جاتے اور نہ پاکستان کے پاس ایسا کوئی سسٹم ھے کہ انہیں سعودی جانے سے روکے،

جا بندہ سعودی سے ایک مرتبہ ڈپورٹ ہوتا ھے بھلے وہ عمرہ ویزہ پر ہو یا سعودی عرب میں‌‌ کسی جرائم میں ملوث‌‌‌ پکڑا جائے وہ سعودی امیگریشن کمپیوٹر پر بمہ فنگر پرنٹ کے ریکارڈ میں ہوتا ھے۔
جا بات آپ بھکاری کی کر رہے ہیں وہ اس کے بارے میں میں اگر اطلاع دیتا ہوں تو بات آگے بڑھ جائے گی۔

رہی بات بھائی کے فیملی میٹر کی تو اس کے بارے میں‌‌ بھی آپ نے اپنے نظریہ سے سمجھ لیا۔ اس بات پر تو میں‌ نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کی فیملی ہسٹری کے بارے میں میں نے کچھ نہیں پوچھا،
ایک بات ذہن میں رکھیں‌ بھئی جب کوئی کنورسیشن کرتا ھے تو اس میں دونوں طرف سے پڑھا کریں کہ کس طرح سوال جواب چل رہے ہیں‌۔ بیچ میں اگر آپ آ‌کر کوئی بھی بات کریں‌ گے تو وہ بغیر سمجھے یک طرفہ ہوگی۔

آپ نے ان کے ماموں جان پر جو بات انہوں نے لکھی تھی اسے سمجھنے میں غلطی کی ھے آپ دوبارہ پڑھیں جا کر کہ انہوں نے کیا لکھا تھا اور آپ نے ان کی فیور میں کیا مجھے سمجھا رہے ہیں.

خیر آپ مجھے اس بات پر تنقید کر سکتے ہیں‌‌‌ اگر میں‌ نے ان کے ساتھ کوئی بات غلط انداز میں کی ہو یا کوئی ایسا جملہ استعمال کیا ہو جس سے کوئی ناشائتگی نظر آتی ہو۔ یا کوئی بد تہذیبی کی ہو۔

یورپ ملکوں میں بھی پاکستانی آتے ہیں اپنی بیویاں‌ پاکستان میں چھوڑ‌ کے یہ ان کی مجبوری ھے اور سالوں‌ سال یہاں پر رہنے کے بعد کسی کو کوئی چانس مل جاتا ھے۔ سعودی عرب میں‌ بندہ 1 سال بعد اپنی بیوہ بچوں‌ کو ملنے چلا جاتا ھے۔ اور اگر کوئی عمرہ پر بھی جاتا ھے تو وہ کسی طرح‌ لیگل ہو ہی جاتا ھے۔ اور رہی بات پکڑے جانے کی تو اس پر بھی وہاں قانون ھے کہ ویزہ والا بھی اگر کسی دوسری جگہ کام کرتا ہوا پکڑا جائے تو اسے بھی ڈپورٹ‌‌ کر دیتے ہیں.

اللہ ہمارے گناہ معاف کرے اور سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

بڑی عجیب بات آپ نے سنا دی پاکستان والوں کو پتہ ھے فقیروں‌‌‌‌‌ کا یہ سنا ہوا تھا کہ حج سے دنوں‌ میں‌ وہاں پر پوری دنیا سے وہ جاتے ہیں جو۔۔۔۔۔۔۔؟

شکریہ

والسلام
 
شکریہ عارف بھائی، آپ درست سمجھیں ہیں۔ باقی کعنان بھائی مجھے اور میری فیملی کو میرے سے بھی زیادہ جانتے ہیں اسلئے اس پر مزید بات کرنا یہاں بہتر نہ ہوگا:grin:
 
بھئی آپ نے خود ہی اپنے ماموں اور ممانی کا ذکر چھیڑ‌‌‌ دیا میں‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌ ںے تو پہلے ہی لکھا تھا کہ ان کو جہاں ہیں ‌‌‌وہیں رہنے دیں،‌‌ آپ کا بچپن مین ملک چھوڑنا ، مامون‌کا انتقال ہونا ، ممانی کو سپورٹنگ ویزہ اپلائی کرنا وغیرہ وغیرہ
یہ تو میرے سواہ سب جان چکے ہیں۔ بھائی اور بھی بتاؤ گے تو وہ بھی جان جائیں گے آہستہ آہستہ۔
 
مجبورا بتانا پڑا تھا کیونکہ آپکے نزدیک "سبھی" لوگ معاشی مجبوری کی وجہ سے ہجرت کرتے ہیں۔
 
باذوق

محفلین
رہی بات حج اور عمرہ کی فضیلت کی کہ وہ غائب ہو گئے تو بھیا کسی بھی قرآن کی آیت سے یا حدیث سے دکھا دو کہ حج و عمرہ کے لئے آپ کو ویزہ لے کر جانا پڑے گا۔ وہ تو دنیا کی ایجاد ھے اسی لئے اللہ کے گھر کوئی بھی مسلمان جا سکتا ھے اس کے لئے کوئی پابندی نہیں کیونکہ ویزہ دنیا کی ایجاد ھے اس لئے فضیلت میں بھی کوئی کمی نہیں یہ اس بندے کا اور اللہ کا معاملہ ھے۔
السلام علیکم۔ تھریڈ کے اصل موضوع سے قطع نظر ۔۔۔۔۔
بالا اقتباس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے :
اگر کوئی باقاعدہ ویزہ کے ساتھ حج و عمرہ پر جاتا ہے اور کوئی غیرقانونی طریقہ سے اسمگل ہو کر حج و عمرہ کے لیے آتا ہے ۔۔۔۔ تو دونوں کے حج و عمرہ کی فضیلت میں کوئی کمی نہیں !!

کنعان بھائی ، آپ نے لکھا تھا :
بھیا کسی بھی قرآن کی آیت سے یا حدیث سے دکھا دو کہ حج و عمرہ کے لئے آپ کو ویزہ لے کر جانا پڑے گا۔
اس پر میری بھی درخواست ہے کہ قرآن کی آیت سے یا حدیث سے دکھا دیں کہ دونوں افراد کی فضیلت میں برابری کا ذکر کہاں ہے؟؟

یقیناَ کسی بھی مسلمان کو حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین میں داخلے سے روکا نہیں گیا ہے۔ لیکن ویزہ کی جو پابندیاں ، دنیاوی قوانین کے حساب سے لاگو کی گئی ہیں ، ان پر عمل آوری (چاہے ہمیں ایسی پابندیاں ناپسند ہی کیوں نہ ہوں) ہم پر اس حدیث کے ناتے ضروری ہے :
[ARABIC]السمع والطاعة على المرء المسلم، فيما أحب وكره، ما لم يؤمر بمعصية، فإذا أمر بمعصية فلا سمع ولا طاعة[/ARABIC]
 
وَمَا لَهُمْ أَلاَّ يُعَذِّبَهُمُ اللّهُ وَهُمْ يَصُدُّونَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَا كَانُواْ أَوْلِيَاءَهُ إِنْ أَوْلِيَآؤُهُ إِلاَّ الْمُتَّقُونَ وَلَ۔كِنَّ أَكْثَرَهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ

ان کے لئے اور کیا وجہ ہوسکتی ہے کہ اللہ انہیں عذاب نہ دے حالانکہ وہ (لوگوں کو) مسجدِ حرام (یعنی کعبۃ اللہ) سے روکتے ہیں اور وہ اس کے ولی (یا متّولی) ہونے کے اہل بھی نہیں، اس کے اولیاء (یعنی دوست) تو صرف پرہیزگار لوگ ہوتے ہیں مگر ان میں سے اکثر (اس حقیقت کو) جانتے ہی نہیں
 
dxbgraphics

محفلین
جس عمر میں میں ناروے آیا تھا۔ وہ بچپن کے دن تھے۔ ہمارے ایک ماموں یہاں پہلے سے مقیم تھے، جنکی اچانک وفات کے بعد ہم نے مامی جان کیلئے اسپورٹنگ ویزا اپلائی کیا تھا۔ کیونکہ انکی یہاں اور کوئی فیملی موجود نہیں ہے۔ پاکستان کو چھوڑنا کم ا زکم ہمارے لئے معاشی یا مذہبی مسئلہ نہیں تھا۔
باقی جولوگ روزگار کیلئے ہجرت کرتے ہیں، وہ انکا انسانی حق ہے۔ مگر قوانین و اصولوں کو توڑتے ہوئے یہ کام کرنا محض پاکستانیوں کی بیرون ممالک میں امیج خراب کرنے والی بات ہے!

پاکستانیوں کا امیج تو مشرف جیسے ۔۔۔۔۔۔ انسان نے خراب کیا ۔ یہی امیج ہے کہ اپنے ملک کے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر غیروں کے حوالے کرنا۔
بی اے میں ایک مضمون پڑھا تھا حج و عمرے کے فوائد جس میں مالی فوائد کا ذکر بھی ہے۔ اگر کوئی مجبوری میں وہاں روپوش ہوجائے تو اس سے اس کے عمرے یا حج کے ثواب میں کوئی کمی نہیں آتی۔
 
dxbgraphics

محفلین
السلام علیکم

میں بھی معافی چاہتا ہوں سعودی عرب میں‌ پاکستان نے بھکاری نہیں جاتے اور نہ پاکستان کے پاس ایسا کوئی سسٹم ھے کہ انہیں سعودی جانے سے روکے،

جا بندہ سعودی سے ایک مرتبہ ڈپورٹ ہوتا ھے بھلے وہ عمرہ ویزہ پر ہو یا سعودی عرب میں‌‌ کسی جرائم میں ملوث‌‌‌ پکڑا جائے وہ سعودی امیگریشن کمپیوٹر پر بمہ فنگر پرنٹ کے ریکارڈ میں ہوتا ھے۔
جا بات آپ بھکاری کی کر رہے ہیں وہ اس کے بارے میں میں اگر اطلاع دیتا ہوں تو بات آگے بڑھ جائے گی۔

رہی بات بھائی کے فیملی میٹر کی تو اس کے بارے میں‌‌ بھی آپ نے اپنے نظریہ سے سمجھ لیا۔ اس بات پر تو میں‌ نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کی فیملی ہسٹری کے بارے میں میں نے کچھ نہیں پوچھا،
ایک بات ذہن میں رکھیں‌ بھئی جب کوئی کنورسیشن کرتا ھے تو اس میں دونوں طرف سے پڑھا کریں کہ کس طرح سوال جواب چل رہے ہیں‌۔ بیچ میں اگر آپ آ‌کر کوئی بھی بات کریں‌ گے تو وہ بغیر سمجھے یک طرفہ ہوگی۔

آپ نے ان کے ماموں جان پر جو بات انہوں نے لکھی تھی اسے سمجھنے میں غلطی کی ھے آپ دوبارہ پڑھیں جا کر کہ انہوں نے کیا لکھا تھا اور آپ نے ان کی فیور میں کیا مجھے سمجھا رہے ہیں.

خیر آپ مجھے اس بات پر تنقید کر سکتے ہیں‌‌‌ اگر میں‌ نے ان کے ساتھ کوئی بات غلط انداز میں کی ہو یا کوئی ایسا جملہ استعمال کیا ہو جس سے کوئی ناشائتگی نظر آتی ہو۔ یا کوئی بد تہذیبی کی ہو۔

یورپ ملکوں میں بھی پاکستانی آتے ہیں اپنی بیویاں‌ پاکستان میں چھوڑ‌ کے یہ ان کی مجبوری ھے اور سالوں‌ سال یہاں پر رہنے کے بعد کسی کو کوئی چانس مل جاتا ھے۔ سعودی عرب میں‌ بندہ 1 سال بعد اپنی بیوہ بچوں‌ کو ملنے چلا جاتا ھے۔ اور اگر کوئی عمرہ پر بھی جاتا ھے تو وہ کسی طرح‌ لیگل ہو ہی جاتا ھے۔ اور رہی بات پکڑے جانے کی تو اس پر بھی وہاں قانون ھے کہ ویزہ والا بھی اگر کسی دوسری جگہ کام کرتا ہوا پکڑا جائے تو اسے بھی ڈپورٹ‌‌ کر دیتے ہیں.

اللہ ہمارے گناہ معاف کرے اور سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

بڑی عجیب بات آپ نے سنا دی پاکستان والوں کو پتہ ھے فقیروں‌‌‌‌‌ کا یہ سنا ہوا تھا کہ حج سے دنوں‌ میں‌ وہاں پر پوری دنیا سے وہ جاتے ہیں جو۔۔۔۔۔۔۔؟

شکریہ

والسلام

آپ کی بات درست ہے دوبئی میں بھی اگر ویزہ ایک کمپنی کا ہو اور کام دوسری کمپنی میں تو پچاس ہزار درہم جرمانہ اور ڈی پوٹ ہے
 
Top