'سعد الحریری نے عمران خان سے کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا غلطی تھی'

جاسم محمد

محفلین
'سعد الحریری نے عمران خان سے کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا غلطی تھی'
196871_1613070_updates.jpg

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ مشرف سے شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی، فواد چوہدری— فوٹو: فائل
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے عمران خان سے ملاقات میں کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے شریف خاندان کو معافی دلوانا ان کی غلطی تھی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سے ملاقات کی۔

فواد چوہدری کے مطابق سعد الحریری سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے لبنانی وزیراعظم کو بتایا کہ پھر سے نواز شریف کو این آر او دینے کی بازگشت ہے جس پر سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ مشرف سے شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق سعدالحریری نے بتایا کہ شریف خاندان نے ایک کمٹمنٹ بھی پوری نہیں کی جس پر انہیں سخت شرمندگی ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے این آر او سے متعلق کسی بھی کردار کی تردید کرچکے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سعد الحریری کو بتایا ہےکہ آپ نے پاکستان کا پہلا این آر او کیا لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا، نہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ کوئی ڈھیل ملے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعد حریری نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور کہا کہ وہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ وہی حریری ہے جسے سعودیوں نے پکڑ کر استعفی دلوایا تھا؟
جی ہاں۔ یہ اس وقت بھی سعودیوں کا فرنٹ مین بنا ہوا تھا جب فوج نے ڈیل کر کے نواز شریف بمع اہل و عیال کو 21 سال کیلئے جدہ بھیجا تھا۔ مگر جیسا کہ خبر سے واضح ہے۔ شریف خاندان نے یہاں بھی روایتی مکر و فریب و دھوکے سے کام لیا۔
Saudi prince, Saad Hariri urge Nawaz to keep his promise
 
Top