سسی بھٹو کی پاکستان آمد۔۔۔۔کیا ہوگا

سجادعلی

محفلین
سسی بھٹو پاکستان پہنچ گئیں

نثار کھوکھر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، سکھر





سسی بھٹو ایسے وقت میں پاکستان پہنچی ہیں جب بھٹو خاندان کے باقی ماندہ افراد کے درمیاں موروثی ملکیت پر اختلافات تیز ہوگئے ہیں
پاکستان کےسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے مرحوم بیٹے شاہنواز بھٹو کی اکلوتی بیٹی سسی بھٹو پہلی مرتبہ پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی دورے پر پاکستان آئی ہیں اور لاڑکانہ میں اپنے والد، چچا ، دادا اور پھوپھی کی قبروں پر جائیں گی ۔
کراچی ائیرپورٹ پر پیر کی شام مرتضی بھٹو کے خاندان کے افراد غنوی بھٹو، فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار بھٹو جونیئر نےسسی کا استقبال کیا اور انہیں کراچی میں بھٹو خاندان کے آبائی گھر ستر کلفٹن پہنچایا ۔

شاہنواز بھٹو کی چھبیس سالہ بیٹی سسی کے بارے میں فاطمہ بھٹو کے ترجمان حمید بلوچ نے بی بی سی کو بتایا ہےکہ وہ امریکہ میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی ماں ریحانہ کے ساتھ قیام پذیر ہیں۔


ذوالفقار علی بھٹو کے دونوں بیٹوں مرتضی اور شاہنواز بھٹو نے جلاوطنی کے دوران دو افغان بہنوں، فوزیہ اور ریحانہ سے شادیاں کی تھیں۔مرتضیٰ نےاپنی بیوی فوزیہ کو شاہنواز کی فرانس میں مشکوک ہلاکت کے بعد طلاق دے دی تھی۔ مگر اپنی بیٹی فاطمہ کو اپنے ساتھ رکھا اور غنویٰ بھٹو سے دوسری شادی کرلی تھی



ذوالفقار علی بھٹو کے دونوں بیٹوں مرتضی اور شاہنواز بھٹو نے جلاوطنی کے دوران دو افغان بہنوں فوزیہ اور ریحانہ سے شادیاں کی تھیں۔مرتضیٰ نےاپنی بیوی فوزیہ کو شاہنواز کی فرانس میں مشکوک ہلاکت کے بعد طلاق دے دی تھی۔ مگر اپنی بیٹی فاطمہ کو اپنے ساتھ رکھا اور غنویٰ بھٹو سے دوسری شادی کرلی تھی۔

سسی بھٹو ایسے وقت میں پاکستان پہنچی ہیں جب بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد بھٹو خاندان کے باقی ماندہ افراد کے درمیاں موروثی ملکیت اور بھٹو کے نام پر اختلافات تیز ہوگئے ہیں۔

قریباً ایک ماہ قبل بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو اپنی بیٹی کےساتھ لاڑکانہ پہنچی تھیں۔انہوں نےمقامی افسران کو بھٹو کی ملکیت میں حصہ داری کےلیے بینظیر بھٹو کے بچوں کے ناموں کے اندراج کی ہدایت کی تھی۔

فاطمہ بھٹو کے ترجمان حمید کےمطابق سسی پاکستان میں پہلی مرتبہ اپنے گھر پہنچی ہیں۔وہ سیاسی اجتماع میں شریک نہیں ہوں گی اور ان کی تمام مصروفیات ذاتی ہیں ۔


وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 July, 2008, 10:37 GMT 15:37 PST
 
Top