سر!

میری نوکری کچھ اس قسم کی ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے صبح و شام رابطہ رہتا ہے۔ کل ایک استانی جی کا میسج آیا:
"سر! عید آ رہی ہے۔ میرے گفٹ کا سوچا کہ نہیں؟"
میں گھبرا گیا:
"آپ کا گفٹ؟"
جواب آیا:
"جی، میرا گفٹ!"
میں نے کہا:
"آپ میری لگتی کیا ہیں؟"
فرمایا:
"آپ میرے سر ہیں۔"
میں نے لکھا:
"توبہ کریں، مس۔ میں آپ کے سر بھلا کیوں ہونے لگا؟ اصل میں آپ میرے سر ہیں!"
تاحال جواب نہیں آیا۔ احباب دعا فرمائیں کہ اللہ پاک اسی طرح میری حلال کی کمائی میں برکت ڈالتا رہے۔
 

رانا

محفلین
ہاہاہا۔:p ایسا ہی میرے ساتھ لیبارٹری کی جاب کے دوران ہوا تھا کہ وہاں رواج تھا کہ تمام میل اسٹاف فی میل اسٹاف کو کچھ نہ کچھ عیدی دیتا تھا۔ میری جاب کی پہلی عید وہاں آئی تو ایک فی میل ٹینکنیشن نے مجھ سے پوچھا تم کتنی عیدی دو گے، میں نے صاف جواب دے دیا کہ میں اپنے ہم عمروں کو عیدی نہیں دیتا۔ پتہ نہیں اس جواب میں ایسا کیا تھا کہ اسے شدید غصہ آگیا۔:ROFLMAO:
 
میں نے صاف جواب دے دیا کہ میں اپنے ہم عمروں کو عیدی نہیں دیتا۔ پتہ نہیں اس جواب میں ایسا کیا تھا کہ اسے شدید غصہ آگیا۔
جواب سے تو فقط یہی اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ آپ ماشاءاللہ کافی طویل العمر ہیں۔ واللہ اعلم!
 

جاسمن

لائبریرین
میری پہلوٹھی کی کلاس کی ایک شاگردہ میرے لئے ساگ اور مکھن لائی۔:) میں تو پریشان ہو گئی۔ اب اُس کا اصرار کہ میں اُس کا تحفہ قبول کروں۔ میں نے اُسے بڑے پیار سے سمجھایا اور بتایا کہ اِس تحفہ کو لینے سے دو نقصانات ہوں گے۔
1۔ مجھے آئیندہ شاگردوں سے تحائف لینے کی عادت پڑ جائے گی۔
2َ۔ جب میں آپ کو پڑھاؤں گی یا آپ کے پرچے/ٹیسٹ چیک کروں گی تو یہ تحفہ میرے سامنے آجائے گا۔
شاگردہ اچھی تھی،بات سمجھ گئی۔
(بعد میں ساتھیوں نے خوب مذاق بنایا کہ لے لیتیں۔ ہمارے عیش ہوتے۔روز روز ساگ،مکھن،لسی وغیرہ جیسے تحفے آتے رہتے۔دوسری شاگردائیں بھی یہ دیکھ کر شرم محسوس کرتیں اور وہ بھی لانے لگتیں۔ تُم نے یہ کیا غضب کیا کہ یہ دروازہ ہی بند کر دیا۔ہک ہا!):D
اس کے بعد بھی ایسے کئی واقعات ہوئے۔ میں نے اپنی شاگردوں کو کارڈ کے لئے بھی روکا کہ اگر آپ کارڈ دینا ہی چاہتی ہیں تو خود سے کسی کاغذ پہ اپنی فنکاریاں دکھائیں۔ اپنے احساسات لکھیں۔ میں اسے سنبھال کے رکھوں گی۔ مجھے یہ زیادہ اچھا لگے گا۔
 
آخری تدوین:
Top