سری لنکا کا دورہ جنوبی افریقہ

لنکن ٹیم آجکل پروٹیز کے دورے پر ہے جہاں ڈربن میں کھیلے گئے پہلےٹیسٹ میچ میں لنکا اور بالخصوص کوشال "برائن" پریرا جی نے کمال شمال کرتے ہوئے پروٹیز کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔
پریرا اور فرنینڈو نے آخری وکٹ کے لئے 78 رنز جوڑے جن میں سے محض 6 رنز 11ویں کھلاڑی کے بلے سے آئے۔

پریرا نے 301 رنز کے ٹوٹل میں سے 153 رنز اکیلے جوڑ کر لنکا کو شاندار جیت سے ہمکنار کروایا۔
 
دوسرا ٹیسٹ پورٹ ایلزابیتھ میں جاری!!

ٹی ڈے 2
جنوبی افریقہ 222 آل آؤٹ & 91/5
سری لنکا 154 آل آؤٹ

پروٹیز لیڈبائے 159 رنز


میچ ایک مرتبہ پھر دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چُکا
لنکا سے مسلسل دوسرے میچ میں معجزے کی اُمید تو نہیں تاہم یہ ہے کہ 250 سے کم کا ٹارگٹ ہو تو میچ شدید دلچسپ ہو سکتا ہے۔
 
پروٹیز دوسری اننگ میں محض 128 رنز پر ہی ڈھیر جسکا مطلب ہے کہ آئی لینڈرز کو تاریخ رقم کرنے کے لئے 197 رنز جوڑنے ہیں۔

لنکا 46/2
مزید 151 رنز درکار۔

اگر مرتے پڑتے لنکن یہ رنز بنا لیتے ہیں تو شاید کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہے۔
 
ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ جاری۔
لنکا 108-5
37 اوورز

جیسے تیسے اگر آخری 13 اوورز سے 100 رنز جوڑ لئے گئے تو مزید اپ سیٹ کے امکانات روشن است۔
 
Top