سری لنکا میں’وکٹ فکسنگ‘ کی سازش پکڑی گئی !

498215_5510569_updates.jpg

کرکٹ میں کرپشن کاایک اوراسکینڈل بے نقاب ہو گیا،سری لنکامیں’وکٹ فکسنگ‘کی سازش پکڑی گئی ۔
برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ گال اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف نے سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان رواں برس 6 نومبر کو ہونے والے میچ کے لیے وکٹ فکسنگ کی یقین دہانی کروائی۔
برطانوی اخبار کے مطابق اس سازش میں سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس اور گال اسٹیڈیم کا اسسٹنٹ مینیجر تھرانگا اندیکا شامل ہے۔
اس حوالے سےعرب ٹی وی کا رپورٹربزنس مین بن کر اسٹاف سے ملا اور خفیہ طور پر اس بات چیت کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی۔
رپورٹر نے پوچھا کہ 'کیا ٹیسٹ میچ 4 دن میں ختم ہوجائے گا؟
جس پر وکٹ فکسر تھرانگا اندیکا نے رپورٹر کو جواب دیا، 'چار دن کیا، ڈھائی دن میں ہی ختم کردیں گے۔
وکٹ فکسر نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کی وکٹ کو بھی’فکس‘ کرنےکا اعتراف کیا۔
وکٹ فکسنگ کی غیر ملکی نشریاتی ادارے کی مکمل رپورٹ آج نشر کی جائےگی جبکہ عرب ٹی وی چینل پر اس حوالے سے ڈاکیومنٹری کل نشر کی جائے گی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مکمل طور پر منظر عام پر آنے کے بعد معاملےکی تحقیقات کی جائے گی۔
روزنامہ جنگ
 
Top