سرکاری ویب سائیٹ اردو میں کیوں نہیں؟؟؟؟؟

شعیب صفدر

محفلین
ہمسایہ ملک ایران نے اپنے ملک کے تمام شعبوں سے متعلق سرکاری ویب سائیٹ کے صحفہ اول فارسی میں ہیں تمام ایڈریس یہاں ہیں
مگر پاکستان نے اپنی سرکاری ویب سائیٹ انگریری میں کیا وہ اردو میں نہیں ہونی چاہئے
 

نبیل

تکنیکی معاون
سنا تو تھا کہ حکومت پاکستان کے زیر انتظام کوئی اردو میں انٹرنیٹ کا پراجیکٹ لانچ ہونے والا ہے۔ دراصل ان سے کمپیوٹر پر اردو سیٹ‌اپ نہیں ہو رہی۔ جیسے ہی یہ رکاوٹ دور ہو جائے گی، سرکاری ویب سائٹیں بھی اردو میں بننی شروع ہو جائیں گی۔ :p :oops:
 
مزے کی بات

مزے کی بات یہ ہے کہ ابھی بھی نئی اردو ویب سائٹ پراجیکٹ تصویری اردو کی طرف ہی جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں لوگوں کو educate کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مجھے ایک بہت مشہور اردو اخبار کے ویب سائٹ پراجیکٹ کا علم ہوا ہے کہ وہ بھی تصویری اردو پر بنایا جارہا ہے۔
 
Top