سرکاری اخراجات پر ایک سے زیادہ بار حج اور عمرہ ادا کرنے والے سرکاری افسر ریڈار پر آ گئے

زیرک

محفلین
سرکاری اخراجات پر ایک سے زیادہ بار حج اور عمرہ ادا کرنے والے سرکاری افسر ریڈار پر آ گئے
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کنوینئر نور عالم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ذیلی کمیٹی نے وزارت مذہبی امور اور باہمی ہم آہنگی کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری اخراجات پر ایک سے زیادہ بار حج اور عمرہ ادا کرنے والے سرکاری افسروں سے رقم وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے۔ ذیلی کمیٹی نے وزارت کو ایک فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں مذکورہ وزارت کے ان تمام افسروں کے نام شامل ہوں جو ایک سے زیادہ بار حج یا عمرہ پر گئے ہیں، اگر وزارت مذہبی امور کے کسی بھی افسر نے ایک سے زیادہ بار حج اور عمرہ کیا ہے تو اس سے رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔ کافی عرصے بعد پہلی بار کوئی اچھی خبر سننے کوملی ہے، اللہ کرے اب اس پر پوری طرح عمل درآمد بھی کروایا جائے تاکہ بڑے پیٹوں والے افسر جو سرکاری خزانے کو اماں جی جہیز سمجھ کر ہر سال حج کے نام پر سیر و تفریح کرتے پھرتے ہیں ان سے ہمیشہ کے لیے نجات ملے۔
 
Top