سردار آصف احمد علی پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو گئے

میرا نہیں خیال کہ یہ بیان قادری کا ہے
قادری مسلمان ہے اور مسلمان سود کو کیسے جائز قرار دے سکتا ہے۔ یہ اخبار نے اڑائی ہے یقینا
الف نظامی بھائی یار قادری سے ذرا پوچھ کر بتا و تو
 
ویسے بھی انھوں نے بحالت مجبوری کہا ہے

بحالت مجبوری تو شاید گدھے کا گوشت بھی جائز ہے
مگر شریعت کا اطلاق ہر جگہ نہیں ہوسکتا یہ ذرا ٹیڑھی کھیر ہے
 
کوئی 10 سال پہلے ایک خبر نظر سے گزری تھی کہ کچھ بھارتی علما (اب یاد نہیں کون سے فقہ کے تھے) بھی غیر مسلم ملکوں کے بینکوں (خصوصاً بھارت ) میں مسلمانوں کی جمع شدہ رقم پر سود لینے کو جائز قرار دے چکے ہیں۔ ان کی منطق یہ تھی کہ کہ اگر مسلمان یہ سود بینکوں کو چھوڑ دیتے ہیں تو یہی رقم وہاں کی حکومتیں مسلمانوں کے خلاف (مثلاً کشمیر میں ) استعمال کر سکتی ہیں ۔
لیکن اس رقم کا استعمال پھر کہاںکیا جائے اس بارے کوئی وضاحت دستیاب نہیں تھی ۔
بھارتی علماء کا ایک فتوی میں نے بھی پڑھا تھا جس کے مطابق کافر حکومت کے ماتحت رہنے والے مسلمان سود لے سکتے ہیں مگر ان کو سود دے نہیں سکتے جیسا کہ بھارتی مسلمان، مگر جہاں حکومت مسلمانوں کی حکومت ہے جیسے کہ پاکستان وہاں سود لینا اور دینا دونوں طرح ممنوع ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بھارتی علماء کا ایک فتوی میں نے بھی پڑھا تھا جس کے مطابق کافر حکومت کے ماتحت رہنے والے مسلمان سود لے سکتے ہیں مگر ان کو سود دے نہیں سکتے جیسا کہ بھارتی مسلمان، مگر جہاں حکومت مسلمانوں کی حکومت ہے جیسے کہ پاکستان وہاں سود لینا اور دینا دونوں طرح ممنوع ہے۔

اس سے متعلق مزید کچھ تفصیل مل سکتی ہے؟
 

حسیب

محفلین
بھارتی علماء کا ایک فتوی میں نے بھی پڑھا تھا جس کے مطابق کافر حکومت کے ماتحت رہنے والے مسلمان سود لے سکتے ہیں مگر ان کو سود دے نہیں سکتے جیسا کہ بھارتی مسلمان، مگر جہاں حکومت مسلمانوں کی حکومت ہے جیسے کہ پاکستان وہاں سود لینا اور دینا دونوں طرح ممنوع ہے۔
اس بارے میں کافی پہلے نوائے وقت کے اسلامی ایڈیشن میں ایک مضمون پڑھا تھا
جس کا خلاصہ یہ تھا کہ جب ہم بنک میں اکاؤنٹ کھلواتے ہیں چاہے کرنٹ اکاؤنٹ ہی سہی تو بنک ہماری رقم کو آگے سود پہ قرض پہ دے دیتا ہے۔ اب اگر ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ ہے تو سارے کا سارا سود بنک کے پاس ہی رہتا ہے لیکن اگر سیونگ اکاؤنٹ ہے تو بنک کچھ سود ہمیں واپس کر دیتا ہے۔۔ کرنٹ اکاؤنٹ کی صورت میں ہم بنک کے سود کمانے میں زیادہ حصہ دار بن رہے ہیں جبکہ سیونگ اکاؤنٹ کی وجہ سے بنک ہماری رقم سے کم سود کما رہا ہے۔ ہمیں یہ کرنا چاہیے کہ سیونگ اکاؤنٹ کی صورت میں جتنی رقم ہمارے اکاونٹ میں سود کی مد میں جمع ہو اسے نکلوا کر کسی فلاحی کام میں بغیر ثواب کی نیت کے لگا دیں۔

میرے خیال میں جو علماء سود لینے کے بارے میں کہتے ہیں وہ اسی بنیاد پہ پہ کہتے ہوں گے۔۔ واللہ اعلم
 

x boy

محفلین
انقلاب لے لو از: حنیف سمانا
-----------------------------------------
آپ نے قادری صاحب کے خواب کے قصّے تو بہت سنے ہوں گے....کہ جس میں انہوں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے وعدہ کیا کہ وہ حضور (ص) کا کھانے پینے کا اور سفر کا خرچہ اٹھائیں گے...اور پھر وہ خواب کہ جس میں قادری صاحب نے سولہ سال تک حضرت امام ابو حنیفہ رض سے خواب میں علم حاصل کیا...سبحان اللہ ...

آج میں بھی اپنے خواب کا ذکر کرتا ہوں ...
قادری صاحب چونکہ ایک بزرگ ہستی ہیں انھیں خواب میں بھی اتنی بڑی اور مقدس ہستیاں آتیں ہیں...میں چونکہ گناہگار اور نافرمان بندہ ہوں اس لئے مجھے خواب میں صرف قادری صاحب آئے تھے...

کیا دیکھتا ہوں کہ لاہور کا کوئی محلہ ہے ....ایک شخص سائیکل پر بیٹھا آوازیں لگا رہا ہے ..

"انقلاب لے لو....انقلاب لے لو"

ارے یہ تو اپنے قادری صاحب ہیں...اور ان کے پیچھے سائیکل کے کیرئر پر چوہدری شجاہت صاحب بیٹھے ہیں...
میرے کانوں میں پھر آواز گونجی ...

"انقلاب لے لو.....انقلاب لے لو"

ایک گھر کا دروازہ کھلا اور ایک عورت نے جھانک کے آواز لگائی...
"اے انقلاب والے! کیسے دیے؟"

قادری صاحب نے سائیکل روکی اور جواب دیا...
"میری بہن! بیس کا بھی ہے ...چالیس کا بھی ہے ...اور ساٹھ کا بھی...آپ کو کونسا چاہیے؟"

عورت نے کہا .."بڑا مہنگا دے رہے ہو عمران تو دس کا دے کے جاتا ہے"

قادری صاحب جلال میں آگئے..
"قسم ہے اس ذات کی جو سائیکل پر پیچھے میرے بیٹھی ہے .....میں مہنگا نہیں دے رہا ...کوالٹی کا فرق ہے..."

عورت نے دروازہ بند کر دیا...
قادری صاحب نے دوبارہ سائیکل چلانی شروع کی ..

"انقلاب لے لو....انقلاب لے لو"

ایک گلی سے ایک بڑے میاں وارد ہوئے ....
"کیوں میاں... کیسے دیا ؟"

چوہدری صاحب نے قادری صاحب سے کہا .."آپ چپ رہیں...میں اس سے بات کرتا ہوں ....
جی بھائی...بیس کا..چالیس کا...ساٹھ کا"

بڑے میاں بولے"کیا فرق ہے ساٹھ والے میں ؟"

چوہدری صاحب نے جواب دیا..
" ساٹھ والا تھوڑا پائیدار زیادہ ہے ...ایرانی انقلاب کی طرح..."

بڑے میاں نے پیسے نکالے " لاؤ ساٹھ والا دیدو"

چوہدری صاحب نے انکو پیک کر کے دیا..اور پھر قادری صاحب سے بولے..
"دیکھا قادری صاحب! ایسے دھندہ ہوتا ہے...آپ تو قسمیں کھاتیں ہیں...قسم کھانے سے لوگ جھوٹا سمجھتے ہیں"

قادری صاحب نے کہا "بھئی مجھے کیا معلوم ..کینیڈا میں تو میں اسی طرح شام تک سارا مال بیچ دیتا تھا"

ٹرن ٹرن ٹرن ٹرن ٹرن ...........

"بیڑہ غرق................
اسی وقت الارم نے بجنا تھا....
اتنا پیارا خواب تھا....
چلو کوئی بات نہیں ..کل پھر سوئیں گے شاید خواب کی دوسری قسط یہیں سے شروع ہو...
جب لوگوں کو سولہ سال تک کوئی روز خواب میں آکر پڑھا سکتا ہے تو ہمارا خواب بھی جاری رہ سکتا ہے"
 

x boy

محفلین
یہ ہوتا ہے انقلاب حکیموں کے اشتہارات دیواروں پر ہوتے ہیں خونی و بادی بواسیر کا علاج ایسے پھر قادری صاحب کی سمجھ نہیں آ رہی وہ خونی انقلاب لا رہے ہیں یا بادی۔ پر مجھے تو یہ موج مستی کا انقلاب نظر آرہا ہے ۔
پیارے انقلابیوں کیا اس سارے ہنگامے میں کسی کو ہوش رھا ھے کہ ذرا جائے اور امارت ائیرلائن کی ویب سائٹ پر کینیڈا سے اسلام آباد براستہ لندن اور دبئی کے، بزنس کلاس ٹکٹ کا کرایہ چیک کرے؟ سستا ترین پیکیج سترہ ہزار کینیڈین ڈالر یعنی سولہ لاکھ روپے سے زیادہ کی ٹکٹ بنتی ھے۔
یہ ٹکٹ اگر اکانومی کلاس کی خریدی ہوتی تو ڈھائی لاکھ سے کم میں آجاتی۔ باقی کے تیرہ لاکھ سے کسی بیمار کا علاج ہوجاتا، کسی بیوہ کی امداد ہوجاتی، کسی غریب کی لڑکی کی شادی ہوجاتی، کئی غریب طلبا کے تعلیمی اخراجات ادا ہو جاتے۔ ۔ ۔ ۔
لیکن اگر انقلاب چاہیئے تو پھر نخرے تو اٹھانے پڑیں گے۔ مجھے کوئی شیخ صاحب کے آمدنی کے زرائع بتا سکتا ھے جو انہیں سترہ لاکھ کی ٹکٹ خریدنے کی اجازت دیتے ہیں؟؟؟
 

x boy

محفلین
یا ایہا الرسل کلوا من الطیباتِ واعملوا صالحا ! انی بما تعملون علیم (المومنون 51) !

پہلا انقلاب اپنے پیٹ سے شروع ھونا چاھیئے ،،

کم از کم بندہ روٹی تو اپنی کما کر کھائے ،،

ساری زندگی صدقات و خیرات کھاتے گزر گئ،

جبے اور دستار سمیت کتب خانے تک سب کچھ صدقے خیرات کا کمال !

بلٹ پروف گاڑی اور جیکٹ صدقے خیرات کے !

کوئی قادری صاحب کے تیل کے کنوؤں کا پتہ بتا سکتا ھے ؟

غیر حکومتی ،غیر سیاسی انجمن بنا کر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا خیانت اور بد دیانتی ھے !

اللہ پاک نے اپنے رسولوں کو بھی حکم دیا تھا !

یا ایہا الرسل کلوا من الطیباتِ واعملوا صالحا ! انی بما تعملون علیم (المومنون 51) !

اے رسولو ! کھاؤ پاکیزہ میں سے اور کرو صالح اعمال ،، تم جو کچھ کرتے ھو میں اس سے واقف ھوں !!
 

x boy

محفلین
یہ تسلیم کہ آپ انقلاب چاھتے ھیں ! وہ تو ھم بھی چاھتے ھیں !!

یہ تسلیم کہ آپ مصطفوی انقلاب چاھتے ھیں ! وہ تو ھم بھی چاھتے ھیں !!

یہ تسلیم کہ آپ لوڈ شیڈنگ اور بیروزگاری ختم کرنا چاھتے ھیں ،!! So Do We

مگر یہ چاند چڑھے گا کیسے ؟

یہ کون کرے گا ؟ کیسے کرے گا ؟؟

ھم نے تو یہ دیکھا ھے کہ مولوی حکومت گرا تو سکتے ھیں !

مگر بنا نہیں سکتے ،، ھم ستر سے گرنے والی ھر حکومت کے پیچھے ، اسلام ، اور مولوی کو ھی دیکھتے ھیں ،،!!

مگر جب مارشل لاء گیارہ سال لگا کر جاتا ھے تو آنے والے نظام میں سب کچھ ھوتا ھے سوائے اسلام اور مولوی کے !

اور مولوی پھر اگلی جمہوری حکومت گرانے کے لئےسانس روک کر کوڈ کوڈ کوڈ کوڈ کوڈ

کھیلنا اور سڑکوں پر دوڑنا شروع کر دیتا ھے،،

شترِ بے مہار کی طرح گیارہ بارہ سال اپنی مرضی کرنے والی فوجی حکومتوں کا گند ،، دو ڈھائی سال کی معذور اور پوچھ پوچھ کر چلنے والی سول حکومتیں کیسے صاف کر سکتی ھیں؟

کیا یہی قاف لیگ اور پرویز الہی گیارہ سال حکومت میں نہیں تھے ؟ تب کوئی انقلاب نہیں لائے تو اب کیا لائیں گے ؟

یہی ایم کیو ایم پچھلے 14 سال مسلسل اور مجموعی طور پر 22سال حکومت کا حصہ رھنے کے باوجود کراچی اور سندھ میں کتنا انقلاب لائے ؟ اور اسے کتنا اندھیروں میں دھکیلا ،، اب انہیں کونسی گیدڑ سنگھی مل گئ ھے جو انقلاب لائیں گے ؟ کیا یہ غریبوں سے ووٹ لے کر جاگیرداروں کی حکومتیں نہیں بنواتے ؟

کیا قاف لیگ اور شیخ رشید نے سانحہ لال مسجد پر استعفی دیا تھا ؟

کراچی کے قتلِ عام پر ایم کیو ایم نے حکومت چھوڑ دی تھی ؟

رول آف لاء اور قانون کی حکمرانی کا وعدہ کرنے والے شیخ الاسلام بتا سکیں گے کہ ان کے شیدائی جو کچھ پولیس کے ساتھ کر رھے تھے وہ رول آف لاء اور قانون کی حکمرانی کی مشق تھی ؟ جو لوگ اپنے کارکنوں کو قانون پر عملدرآمد نہیں سکھا سکتے وہ 18 کروڑ کو قانون پر چلائیں گے ،، !

کیا ھر پاکستانی کو گورنر آ کر جہاز سے لے کر جایا کرے گا ؟ یہ پاکستان کے کس آئین اور قانون کے مطابق تھا ؟

یہ ھز ھولی نیس صرف اپنی خدمت چاھتا ھے ،،جو اس کے گھٹنے چھو لیتا ھے وہ زیرک اور مدبر ھو جاتا ھے ،، جھاگ اڑانا اور تقریریں کرنا کوئی مسئلہ حل نہیں کرتا ،،جواب دو یہ کرو گے کیسے ،، 272 سیٹیں کہاں سے لاؤ گے ؟ تم ھر ناممکن خواب دیکھ سکتے ھو مگر یہ تو وہ چیز ھے جس کا تم خواب بھی نہیں دیکھ سکتے ،، تم صرف آرمی کے ٹینکوں پر بیٹھ کر آنے کا خواب دیکھتے ھو ،، مگر وہ زمانہ لد گیا ھے ،،
 
بات تو دل کو لگتی ہے ۔
آپ لوگ نہ مانو پر شیخ صاحب بہت پہنچے ہوئے اور انتہائی کام کے بندے ہیں۔
مجھے لگتا ہے بہت سی ایسی چیزیں جو ہم سے یہ حرام حلال کے چکر میں دور تھیں ، ہم محروم رہے اور اجتناب کرتے رہے اگر خدانخواستہ قادری صاحب کے اقتدار کا دور بھی آ ہی گیا تو سبھی حلال ہو جائیں گی۔
شیخ ممنوع اور حرام چیزوں کو اللہ کی خصوصی معرفت اور اجازت حاصل کرنے کے بعد جائز قرار دیتے ہیں۔ اور حلال چیزوں کو حرام بھی اللہ کے حکم سے قرار دیتے ہیں۔
 
آپ لوگ نہ مانو پر شیخ صاحب بہت پہنچے ہوئے اور انتہائی کام کے بندے ہیں۔
مجھے لگتا ہے بہت سی ایسی چیزیں جو ہم سے یہ حرام حلال کے چکر میں دور تھیں ، ہم محروم رہے اور اجتناب کرتے رہے اگر خدانخواستہ قادری صاحب کے اقتدار کا دور بھی آ ہی گیا تو سبھی حلال ہو جائیں گی۔
شیخ ممنوع اور حرام چیزوں کو اللہ کی خصوصی معرفت اور اجازت حاصل کرنے کے بعد جائز قرار دیتے ہیں۔ اور حلال چیزوں کو حرام بھی اللہ کے حکم سے قرار دیتے ہیں۔
کچھ کچھ پہنچ رہا ہوں میں ۔ :D:grin::biggrin:
 
Top