سرخ پھولوں کا فسوں

F@rzana

محفلین
سرخ پھولوں کا فسوں

جانے اس وحشت کدے ميں ميرا چہرا ہے کہاں
بدلياں جب کھٹکھٹاتی ہيں مرے ديوار و در
منہ لپيٹے سوئی رہتی ہوں ميں اک انجان سی
جاگ جاؤں گی تو پھر لے جائيں گی جنگل مجھے
آگ جيسے پھول اب کے راکھ کرديں گے مجھے
اور مجھے جنگل نہيں جانا ہے بستی سے پرے
وہ بھی جنگل تھا جہاں پر سرخ پھولوں سے لدے
پيڑ، پودے ، پاؤں ميں زنجير بن کر تھے پڑے
پور پور، انگاروں پہ رکھ کر قدم چلتی رہی
ان کے چہروں سے مرا چہرا مجھے ملتا نہيں
اس اداسی نے ديا ہے مجہ کو اپنا ہر سکوں
ميرا چہرا لے چکا ہے
سرخ پھولوں کا فسوں۔۔۔!!!

نيناں​
 

قیصرانی

لائبریرین
اب اتنی اچھی کاوش پر شکریہ تو ادا کیا جاسکتا ہے اور مزید کی امید بھی رکھی جا سکتی ہے، مگر تبصرہ کرنا میرے بس سے باہر ہے۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
میرا مشورہ تو یہی ہے۔ کہ آپ اتنی اچھی شاعری یہاں پوسٹ کرتی رہیں۔ تاکہ ہم آپ کی تعریفوں کے پل باندھ دیں۔ ویسے کیا یہ نیناں آپ ہیں ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ششششششششششششششششششششششششششششششششششششش
ایسی باتیں‌کھلے عام نہیں‌کرتے۔ ویسے نیناں‌صاحبہ فرزانہ ہی ہیں ہم دیسی شرلاک ہومزوں‌کے مطابق۔
قیصرانی
 

الف عین

لائبریرین
قیصرانی، جاسوسی کا اتنا چسکا ہو تو ذرا دیکھو اس فورم میں بھی ایک باسکر ول کے ہاؤنڈ آ گئے ہیں۔ ذرا ان کا پتہ لگاؤ کہ اپنا مکمل تعارف دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
قیصرانی، جاسوسی کا اتنا چسکا ہو تو ذرا دیکھو اس فورم میں بھی ایک باسکر ول کے ہاؤنڈ آ گئے ہیں۔ ذرا ان کا پتہ لگاؤ کہ اپنا مکمل تعارف دیں۔
واہ۔ کیا مزے کی کہانی یاد کرا دی جناب آپ نے۔ ویسے جاسوسی سے کیا ہوگا، صرف یہ کہ فاسفورس لگایا ہوا ہوگا۔ باقی ہونگے تو وہی عام سے۔ ویسے ان کا نام کیا رکھا گیا ہے اس فورم پر تاکہ میں کچھ تحقیق کر سکوں۔
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ان ہاؤنڈ صاحب کو سپیمر سمجھ کر ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ معذرت چاہتا ہوں، پلیز دوبارہ رجسٹر کر لیں۔ :(
 

دوست

محفلین
واہ کیا کہنے۔
بھئی اب کیا کہوں۔
ہم دوست ایک اصطلاح استعمال کیا کرتے ہیں۔
اخیر ہی کر دی۔
تو آپ نے بھی اخیر ہی کر دی ہے۔
 
Top