سخن آباد۔۔ تبصرے۔۔۔ تجاویز

الف عین

لائبریرین
آج میں نے منظورہاشمی کا مجموعۂ کلام سخن آباد پوسٹ کرنا شروع کیا ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?goto=newpost&t=10264
منظور صاحب سے سن ستّرکے آس پاس سے تعلقات تھے، یعنی اس وقت جب میں زیادہ وقت ادیبوں میں گزارنا چھوڑ چکا تھا۔ مکتبہ علی گڑھ کی شمشاد مارکیٹ میں مکتبہ جامعہ کبھی کتابیں رسائل خریدنے جاتا تو وہاں منظور ہاشمی اور اسعد بدایونی اکثر ملتے تھے۔
کوئی ڈیڑھ دو سال قبل ناگپور میں ان کا پتہ ملا تو خط لکھ دیا تھا کہ ان کی یہ کتاب چھپ چکی تھی۔ تب سے وہ سی ڈی حاصل کر کے بھجوانے کی بات کرتے رہے تھے، مگر اب تک ان کو موقعہ نہیں ملا تھا۔ پچھلی بار علی گڑھ گیا تو ان سے نہیں مل سکا۔ اس بار ان کے گھر چلا گیا اور سی ڈی لے کر آیا ہوں۔
لیکن افسوس کہ آج جمعے کو دفتر میں اپنی دونوں فلیش ڈسکس بھول کر آ گیا۔ اور اب دو دن کی چھٹی میں کچھ کام کرنے کا اہل نہیں رہا ہوں۔ پیر کو انشاء اللہ پوسٹ کر سکوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
صرف یہاں یا لائبریری میں پوسٹ کرنے کی بات ہوتی ہے۔ ورنہ بیشتر کتابیں تو میرے پاس تیار ملتی ہیں۔ احباب ان پیج فائلیں د یتے ہیں۔ اس لئے مکمل تو پہلے دن سے ہی ہوتی ہیں، چاہے یہاں پوسٹ نہ ہو سکے کوئی کتاب مکمل۔ محض پلیس ہوکڈر بھی بنا کر چھوڑ دیتا ہوں۔ ذوقی کی افسانوں کی کتاب تو ناگپور میں ہی مل چکی تھی لیکن اس بار سمت میں گوشہ دیا تو خیال آیا کہ اس کو پوسٹ نہیں کیا۔ یوں بھی پروف ریڈنگ مکمل نہیں ہوئی تھی۔
 
Top