تعارف سب دوستوں کواسلام علیکم ۔۔۔ !!

میرا نام تو سب دوست جان ہی گئے ہونگے۔زاہد ایوب
مجھے اس طرح کی محفل میں لکھنے اور شامل ہونے کا اس سے پہلے کوئ تجربہ نہیں ہے
آپ سب دوست مدد کریں گے تو آپ دوستوں کی اس پیاری محفل میں شامل رہوںگا۔۔۔
 
داستان ختم ہونے والی ہے۔۔۔۔!!!
تم میری آخری محبت ہو۔۔۔۔
میرا نام تو سب دوست جان ہی گئے ہونگے۔زاہد ایوب
مجھے اس طرح کی محفل میں لکھنے اور شامل ہونے کا اس سے پہلے کوئ تجربہ نہیں ہے
آپ سب دوست مدد کریں گے تو آپ دوستوں کی اس پیاری محفل میں شامل رہوںگا۔۔۔
 
proxy.php
 
آپ بیتی
کیا کہوں مجھ کو کہاں لائی مری عمرِ رواں
آنکھ کھولی تو ہر اک سمت اندھیرے کا سماں
رینگتی اونگھتی مغموم سی اک راہگزر
گردِ آلام میں کھویا ہوا منزل کا نشاں
گیسوئے شام سے لپٹی ہوئی غم کی زنجیر
سینۂ شب سے نکلتی ہوئی فریاد و فغاں
ٹھنڈی ٹھنڈی سی ہواؤں میں وہ غربت کی تھکن
در و دیوار پہ تاریک سے سائے لرزاں
کتنی کھوئی ہوئی بیمار و فسردہ آنکھیں
ٹمٹماتے سے دیے چار طرف نوحہ کناں
دلِ مجروح سے اٹھتا ہوا غمناک دھواں
یہی تاریکیِ غم تو مرا گہوارہ ہے
میں اسی کوکھ میں تھا نورِ سحر کے مانند
ہر طرف سوگ میں ڈوبا ہوا میرا ماحول
میرا اُجڑا ہوا گھر میرؔ کے گھر کے مانند
اک طرف عظمتِ اسلاف کا ماتھے پہ غرور
اور اک سمت وہ افلاس کے پھیلے ہوئے جال
بھوک کی آگ میں جھلسے ہوئے سارے ارماں
قرض کے بوجھ سے جینے کی امنگیں پامال
وقت کی دھند میں لپٹے ہوئے کچھ پیار کے گیت
مہر و اخلاص زمانے کی جفاؤں سے نڈھال
بھائی بھائی کی محبت میں نرالے سے شکوک
نگہِ غیر میں جس طرح انوکھے سے سوال
’ایک ہنگامے پہ موقوف تھی گھر کی رونق‘
مفلسی ساتھ لئے آئی تھی اک جنگ و جدال
فاقہ مستی میں تھے بکھرے ہوئے سارے رشتے
تنگدستی کے سبب ساری فضائیں بے حال
اک جہنّم کی طرح تھا یہ مرا گہوارہ
اس جہنم میں مرے باپ نے دم توڑ دیا
ٹوٹ کر رہ گئے بچپن کے سُہانے سپنے
مجھ سے منہ پھیر لیا جیسے مری شوخی نے
میرے ہنستے ہوئے چہرے پہ اداسی چھائی
جیسے اک رات بھیانک مرے سر پر آئی
راہ دشوار مگر راہ نما کوئی نہ تھا
سامنے وسعتٕ افلاک خدا کوئی نہ تھا
میرے اجداد کی میراث یہ ویران سا گھر
جس کو گھیرے ہوئے ہر سمت تباہی کے بھنور
جس کی چھت گرتی ہوئی ٹوٹا ہوا دروازہ
ہر طرف جیسے بکھرتا ہوا اک شیرازہ
نہ کہیں اطلس و کمخواب نہ دیبا و ہریر
ہر طرف منہ کو بسورے ہوئے جیسے تقدیر
مجھ کو اس گھر سے محبت تو بھلا کیا ہوتی
ہاں اگر دل میں نہ جینے کی تمنا ہوتی
یہ سمجھ کر کہ یہی ہے مری قسمت کا لکھا
اس کی دیوار کے سائے سے میں لپٹا رہتا
لیکن اس دل کی خلش نے مجھے بیدار کیا
مجھ کو حالات نے آمادۂ پیکار کیا
بے کسی رختِ سفر بن کے مرے ساتھ چلی
یاد آئی تھی مجھے گاؤں کی ایک ایک گلی
لہلہاتی ہوئی فصلیں وہ مرے آم کے باغ
وہ مکانوں میں لرزتے ہوئے دھندلے سے چراغ
دوُر تک پانی میں پھیلے ہوئے وہ دھان کے کھیت
اور تالاب کنارے وہ چمکتی ہوئی ریت
میرے ہم عمر۔ وہ ساتھی، وہ مرے ہم جولی
میرے اسکول کے وہ دوست، مری وہ ٹولی
ایک بار ان کی نگاہوں نے مجھے دیکھا تھا
جیسے اک بار مرے دل نے بھی کچھ سوچا تھا
’میں نے جب وادیِ غربت میں قدم رکھا تھا
دور تک یادِ وطن آئی تھی سمجھانے کو
 
Top