سبطِ علی حُسین ۔غزل۔منقبت 191 شاعر امین شارؔق

امین شارق

محفلین
محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے-
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، یاسر شاہ

سبطِ علی حُسین
شیرِ نبی حُسین
مُردار تھا یزید
ہے زِندگی حُسین
جو ظُلمتیں مِٹائے
وہ روشنی حُسین
اِک جہل تھا یزید
اِک آگہی حُسین
بدکار تھا یزید
تھےمتقی حُسین
مر مِٹ گیا یزید
ہے دائمی حُسین
ڈر سے ترے وہاں
تھی کھلبلی حُسین
اللہ کی رضا
تیری خوشی حُسین
سجدہ ترا کمال
تھا آخری حُسین
دُنیا تُجھے اِمام
ہے مانتی حُسین
کرتا تری جہاں
ہے پیروی حُسین
زیبا ہے آپ کو
یہ سروری حُسین
خُوشبو تھے سُونگھتے
نانا تری حُسین
مقروض ہے تیرا
ہر اُمتی حُسین
نعلین چُوم لُوں
میں آپ کی حُسین
بس چاہتے تری
ہم نوکری حُسین
دِیدار ہے ترا
خُواہش مری حُسین
مِل جائے کربلا
کی حاضری حُسین
شارق بھی کربلا
آئے کبھی حُسین​
 

الف عین

لائبریرین
سبط علی؟ سبط نبی تھے نا حسین تو۔ نبی کیونکہ دوسرے مصرعے میں قافیہ ہے، اس لئے یہاں ابنِ علی کر دو۔ یہ تو تکنیکی غلطی تھی، عروضی نہیں۔
ویسے مجھے ایک ہی شخص کے لئے کبھی تو، کبھی تم اور کبھی آپ پسند نہیں ،طرز تخاطب منقبت ، یا غزل یانعت، ہر ایک صنف میں یکساں ہونا چاہئے
 

امین شارق

محفلین
سبط علی؟ سبط نبی تھے نا حسین تو۔ نبی کیونکہ دوسرے مصرعے میں قافیہ ہے، اس لئے یہاں ابنِ علی کر دو۔ یہ تو تکنیکی غلطی تھی، عروضی نہیں۔
ویسے مجھے ایک ہی شخص کے لئے کبھی تو، کبھی تم اور کبھی آپ پسند نہیں ،طرز تخاطب منقبت ، یا غزل یانعت، ہر ایک صنف میں یکساں ہونا چاہئے
سبطِ علی کی معنی علی کا بیٹا ہے جہاں تک میرا خیال ہے۔
 

امین شارق

محفلین
جی سر وہ شعر ہٹادیا ہے۔
سبطِ نبی حُسین
شیرِ علی حُسین
مُردار تھا یزید
ہے زِندگی حُسین
جو ظُلمتیں مِٹائے
وہ روشنی حُسین
اِک جہل تھا یزید
اِک آگہی حُسین
بدکار تھا یزید
تھےمتقی حُسین
مر مِٹ گیا یزید
ہے دائمی حُسین
ڈر سے ترے وہاں
تھی کھلبلی حُسین
اللہ کی رضا
تیری خوشی حُسین
سجدہ ترا کمال
تھا آخری حُسین
دُنیا تُجھے اِمام
ہے مانتی حُسین
کرتا تری جہاں
ہے پیروی حُسین
زیبا ہے آپ کو
یہ سروری حُسین
خُوشبو تھے سُونگھتے
نانا تری حُسین
مقروض ہے تیرا
ہر اُمتی حُسین
نعلین چُوم لُوں
میں آپ کی حُسین
بس چاہتے تری
ہم نوکری حُسین
دِیدار ہے ترا
خُواہش مری حُسین
شارق بھی کربلا
آئے کبھی حُسین
 

امین شارق

محفلین
الف عین سر
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
اور
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
کیا ایک ہی غزل میں استعمال کرسکتے ہیں۔
 
Top