سبزی والا آیا

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


سبزی والا آیا

فیض الحسن


آلو لے لو ، گوبھی لے لو ، لے لو لال ٹماٹر
مُولی بھی ہے ، پالک بھی ہے ، لال لال ہے گاجر

دھنیا اور پودینہ لے لو ، لے لو ادرک لہسن
ٹنڈے ، لوکی اور چُقندر اُودے اُودے بیگن

سیم کی پھلیاں اور مٹر ہیں ، اروی ہے اور قُلفا
انہیں پکا لے ، ڈٹ کر کھا لے ، گر ہے کوئی بُھوکا

نیبو ، پیاز اور مُولی بھی ہے ، ہری ہری ہیں مرچیں
چٹنی بناؤ ، جیسے کھاؤ ، جو بھی آئے جی میں

تازہ تازہ سبزی بیچوں ، میں ہوں سبزی والا
روزی سب کو دیتا ہے وہ نیلی چھتری والا

سب سے بہتر ، سب سے عمدہ ، رب کی نعمت سبزی
مزے مزے سے کھاؤ جو بھی صحت بنائے سب کی

انواعُ و اقسام کے کھانے ، شُکر ہے پیارے رب کا
فیض ہمیں یہ نعمت دی ہے ، مالک ہے وہ سب کا


-------88-------


 
Top