سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل متوازن غذا۔۔

عندلیب

محفلین
سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل متوازن غذا

:star: کم چکنائی اور زیادہ ریشےوالی دالیں اور پھلیاں ( مثلا مونگ ، مٹر ، مسور) کھائیں جو ضروری امائنوایسڈ فراہم کرتی ہیں ۔

:star: پھلیوں ، دالوں ، خشک پھلوں ، مغزیات اور اناج سے فولاد حاصل ہوتا ہے لیکن وہ گوشت سے ملنے والے لوہے کے مقابلے میں بہت دیر سے جزوبدن بنتا ہے تاہم اگر کھانے کے دوران مالٹے کا جوس پی لیا جائے یا حیاتین سی والے پھل کھائے جائیں توفولاد جلد جزب ہوجاتاہے ۔بہتر ہے سبزیوں کو کم بھونا جائے تاکہ ان کی قیمتی اجزاء ضائع نہ ہوں ۔

:star: سبزی خور روزآنہ کم چکنائی والے دودھ سے بنی اشیاءضرور کھائیں تاکہ انھیں کیلشیم ملے ۔ سبزیوں میں ٹوفو مغزیات، اناج، سفید ڈبل روٹی، خشک پھل اور سبز پتوں والی سبزیوں میں بھی کیلشیم ہوتا ہے ۔

:star: دودھ سے بنی اشیاء اور انڈوں سے حیاتین بی 12 ملتا ہے ۔ سبزی خور یہ حیاتین گولیوں کی شکل میں بھی کھا سکتے ہیں ۔

:star: سبزی خوروں کو عموما پروٹین با افراط ملتے ہیں لیکن وہ کوشش کریں کہ لحمیات اناج، دانوں ، مغزیات، اور پھلیوں سے ملیں ۔
 
Top