سبزیاں ، پھل اور ہماری صحت

خرد اعوان نے 'طب اور صحت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 21, 2009

  1. خرد اعوان

    خرد اعوان محفلین

    مراسلے:
    514
    السلام علیکم ،

    آج سے ہم یہ نیا دھاگہ جس میں‌ روزمرہ میں استعمال ہونے والی سبزیوں اور پھلوں کے اجزاء اور ان کی افادیت کے بارے میں تفصیلات ہوں گی ۔ میری کوشش ہوگی کہ اس لڑی میں‌جلد از جلد مزید موتی پروئے جائیں‌۔ اگر آپ بھی کچھ سبزیوں اور پھلوں کے بارے میں جانتے ہیں تو یہاں‌ ضرور شئیر کریں ۔ سلسلہ شروع کرتے ہیں لیموں سے ۔

    [[​IMG]]

    لیموں کے فوائد




    ہر سو گرام کے لیموںمیں مندرجہ ذیل اجزاء پائےجاتےہیں ۔


    وٹامن بی (تھائمائن) اعشاریہ چار ملی گرام
    وٹامن سی : پچاس ملی گرام
    کیلشئم : چالیس ملی گرام
    فاسفورس : بائیس ملی گرام
    کاربوہائیڈریٹس : آٹھہ اعشاریہ سات ملی گرام
    پروٹین : نوملی گرام
    کیلوریز : بتیس
    اس کے علاوہ ریبوفلاون بھی پایا جاتا ہے ۔

    لیموں کے فوائد
    لیموں ایک قدرتی اینٹی سیپٹک ہے ۔ اس کا رس زخموں اور عفونت کی جگہوں سے تمام جراثیم کو ختم کر دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر دانت کا درد ہو تو تازہ نکلا ہوا لیموں کا رس دکھتے ہوئے دانت پر لگانے سے دانت کے درد میں بھی آرام ملتا ہے ۔ ۔
    جلدی امراض جیسے دانے اور ایگزیمہ وغیرہ میں جلد پر یہ براہ راست لگا کر زیتون کا تیل پانی میں ملا کر اسے دھونے سے بھی فرق پڑتا ہے ۔ اس کا رس بلیک ہیڈز ، دانوں اور چہرے کی جھریوں کے لئے بھی مفید ہے ۔۔
    بالوں کو دھونے کے بعد اگر لیموں کا رس لگائیں اور ایک یا دو منٹ کے بعد سارے پانی سے دھو دیں تو بالوں میں چمک پیدا ہو جاتی ہے ۔
    لیموں کے مستقل اور مناسب استعمال سے ذیابیطس جیسی موذی بیماری سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔۔
    لیموں کا رس شحمی مادّوں کے جم جانے کے باعث شریانوں میں پیدا ہونے والے نقص کو مزید بڑھنے سے روکنےمیں بھی بے انتہا مفید ہے ۔
    لیموں کا رس جگر کے لئے ایک بہترین ٹانک ہے ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ عموماً گنے کے رس میں لیموں نچوڑ کر استعمال کیا جاتا ہے جو کی جگر میں پیدا ہونے والی تمام بیماریوں کے لیے اکثیر ہے ۔

    Osteoarthritisجوڑوں کا ایک عام مرض ہے ۔ یہ عموماً چالیس سال کے بعد اور خصوصاً موٹے لوگوں کو ہوتا ہے ۔ اس میں ہڈیوں کے سرے گھس کر رگڑ کھاتے ہیں ۔ اس مرض کو روکنے اور اس کے علاج دونوں میں لیموں کا رس مفید ہے ۔۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  2. Jameel Ahmad Siddiqui

    Jameel Ahmad Siddiqui محفلین

    مراسلے:
    94
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    بہت ہی اچھا موضوع شروع کیا ہے ۔ اللہ آپکو اجر عظیم دے۔ پھلو ں سبزیوں اور غذاؤں کے فوائد کے حوالے سے اس دھاکے پر بہت اچھا مواد دستیاب ہے ۔ مستفید ہو ں اور بتائے گا کیسا لگا؟
     
    • زبردست زبردست × 1
  3. نظام الدین

    نظام الدین محفلین

    مراسلے:
    1,005
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت اچھی لڑی شروع کی ہے آپ نے۔۔۔ زبردست
     
    • متفق متفق × 1
  4. x boy

    x boy محفلین

    مراسلے:
    6,208
    جھنڈا:
    UnitedArabEmirates
    موڈ:
    Breezy
    بھئی لڑی بہترین ہے لیکن اب کھانے میں سستی ہے اس لئے دو بوتل فل آف منرل اور وٹامنز کے بڑے بڑے ٹیبلٹ لے آیا
     
  5. عزیزامین

    عزیزامین محفلین

    مراسلے:
    8,027
    جھنڈا:
    Canada
    موڈ:
    Happy
    بہت اچھی لڑی ہے
     

اس صفحے کی تشہیر