تاسف سانحہ محراب پور

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
محراب پور کے مقام پر کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کو افسوسناک حادثہ پیش ایا ہے۔
40 سے زائد افراد ھلاک اور 150 سے زائد زخمی ہیں۔
اللہ مرنے والوں‌کو اپنی رحمت میں‌ڈھانپ لے اور زخمی ہونے والوں کو صحت عطا فرمایے۔ا مین۔
کراچی سے عید کے موقع پر بہت سی ٹرینیں پنجاب اور پشاور روانہ ہوتی ہیں۔ اللہ ہمیں‌ متحد رکھ اور ایک دوسرے کے خلاف لڑنے سے بچا۔
اللہ ہم سب کو ناگہانی حادثات سے بچا اور اپنی حفظ و امان میں‌رکھ۔
امین۔
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی افسوس ناک حادثہ ہوا ہے اور خاص کر ایسے موقع پر جبکہ بہت سارے لوگ عید کی خوشیاں منانے اپنے آبائی علاقوں کو جا رہے تھے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
 

حسن علوی

محفلین
جیو کی حالیہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45 ہو چکی ھے، نہایت ہی دکھ کی اور افسوسناک خبر ھے۔ اللہ پاک جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے (آمین)
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائیں اور زخمیوں کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
بی بی سی اردو پر اس حادثے کی 20 تصاویر ہیں۔ تصاویر دیکھنے سے تو لگتا ہے کہ ہلاکتیں کئی گُنا زیادہ ہوئی ہوں گی۔
 

بلال

محفلین
اللہ تعالٰی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ اور زخمی ہونے والوں کو جلد صحت یاب کرے۔ (آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top