سانحہِ پشاور

سانحہِ پشاور

ہر طرف بکھرے ہیں لاشے اور فضا غمگین ہے
اے پشاور شام تیری خون سے رنگین ہے

لاشوں سے لپٹی ہوئی مائیں ہیں اور آہ و فغاں
باپ ہیں بے کس سے اور بہنیں بھی ہیں ماتم کناں

خون کے پیاسے تھے وحشی کس قدر بیباک تھے
ترس بچوں پر نہ کھایا اس قدر سفاک تھے

اس قدر ظالم بھی ہو سکتا ہے کوئی فتنہ گر
جان بچوں کی بھی لے سکتا ہے کوئی الحذر

کچھ تعلق دین سے انکا نہیں اہلِ صفا
بربریت کر رہے ہیں لے کے بس نامِ خدا

ہے یہ کیسا امتحاں مالک مرے کر در گذر
بھیک تجھ سے مانگتے ہیں ہو کرم کی اب نظر

(فاروق احمد)
 
loneliness4ever

محفلین
فاروق بھائی ان لمحوں کو آنکھ میں چھپا رکھا تھا آپ نے رخسار پر نمایاں کروا دئیے

مجھے نون غنہ دکھائی دے رہا ہے پہلے مصرع میں :question:
 
فاروق بھائی ان لمحوں کو آنکھ میں چھپا رکھا تھا آپ نے رخسار پر نمایاں کروا دئیے
مجھے نون غنہ دکھائی دے رہا ہے پہلے مصرع میں :question:
بہت بہت شکریہ آپ کی آمد کا
لکھی تو انہی دنوں میں تھی پر اب تک کسی کو دکھائی نہ تھی۔ آج سوچا محفلین کی نذر کر ہی دیں۔
اور پہلے مصرعہ میں غمگین میں تو ن ہی ہے، ہیں میں ن غنہ ہی ہے۔ آپ اپنے براؤزر کو محفل کے لئے 175 ٪ زوم کرلیں تو بہت آسانی ہو جائے گی اور نظر پہ بوجھ بھی کم ہو گا۔:)
 
نہیں فاروق بھائی ۔۔۔۔ رنگین میں نون نظر آ رہا ہے
یہ معاملہ کچھ اور ہے دیکھیں میں نے غمگین لکھا ہے
مگر مجھے اپنے غمگین لکھے میں بھی نون غنہ ہی نظر آ رہا ہے
یہ مسلہ نظر کا نہیں اور نہ ہی 175 ٪ زوم کا ہے یہ کچھ اور
معاملہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :soldier:
 
مخمور بھائی یہ پھر آپ کی طرف کوئی مسئلہ لگتا ہے کیوں کہ مجھے تو یہاں پر جتنے بھی غمگین لکھے ہیں ان میں ن ہی نظر آ رہا ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین

تجمل حسین

محفلین
یہ معاملہ گھر کے پی سی پر ہے ، آفس میں تو تمام نون کے پیٹ میں نکتہ نظر آ رہا ہے ۔۔۔۔ اور یہ مسلہ کب سے
ہے یہ تو معلوم نہیں
آپ کے علم میں یہ مسئلہ کب آیا؟ اگر کافی دیر سے ہے تو اپنے فانٹس چیک کرلیں۔ نوری نستعلیق فانٹس نئے سرے سے نصب کرلیں۔ اور ونڈوز اگر ایکس پی ہے تو اردو زبان کی سپورٹ ختم کرکے دوبارہ انسٹال کرکے دیکھیں۔
شایہ ’’تُکہ‘‘ کام آجائے۔
 
بہت شکریہ تجمل بھائی ۔۔۔۔
خاکسار ضرور مشورے پر عمل کرے گا ۔۔۔ بس کچھ وقت سہولت دے دے
 
Top