سال بعد بھی الیکشن سے مسئلہ نہیں ، نوز شریف اپنا آرمی چیف لگوا کر مجھے نااہل اور اپنے کیسز ختم کرانے کی کوشش کریگا عمران خان

16 نومبر 2022

1109713961-2.gif

یہ خبر ڈیلی ایکسپریس اخبار سے لی گئی ہے
 

علی وقار

محفلین
سیاسی لحاظ سے تو عمران خان کا یہ مقبول بیانیہ اچھا ہے مگر عوام اب کافی سیانی ہو گئی ہے۔ ویسے بھی نواز شریف تو خود نا اہل ہو چکےہیں، وہ اپنے معاملات آج تک سدھار نہ پائے تو عمران کے لیے کتنا گہرا گڑھا کھود پائیں گے۔ اب تو عمران خان پر بھی کچھ اسی قسم کے الزامات ہیں جو نواز اینڈ زرداری وغیرہ پر تھے۔ دراصل عمران کو خدشہ ہے کہ وہ بھی بعینہ اسی طرح نا اہل ہو جائیں گے جس طرح کہ نواز شریف نا اہل ہوئے۔ انہیں نا اہل کروانے میں عمران خان پیش پیش تھے۔ اب انہیں دو ہی راہیں دکھائی گئی ہیں۔ یا تو نواز شریف کو بھی سیاست کرنے دی جائے، اور عمران بھی کریں، یعنی لیول پلیئنگ فیلڈ اور دونوں کی نا اہلی ختم ہو جائے، دوسری صورت یہ ہے کہ دونوں ہی نا اہل ہوں۔ عمران خان اپنی ممکنہ نا اہلی کو موجودہ یا نئے ممکنہ آرمی چیف کے ساتھ منسلک کر کے اپنے لیے سیاسی اسپیس پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فی الحال تو کامیاب نہیں ہو پائے۔ اگلا مرحلہ یہی دکھائی دیتا ہے کہ جو انہیں نا اہل کرے گا، لگتا تو یہی ہے کہ اس کے پیچھے لٹھ لے کر چڑھ دوڑیں گے چاہے وہ چیف جسٹس ہی کیوں نہ ہو۔ یہ خطرناک روش ہے، انہیں چاہیے کہ اپنے کیسز کا سامنا کریں۔ اگر انہوں نے کوئی بد عنوانی نہیں کی ہے تو انہیں کسی قسم کا ڈر یا خوف نہیں ہونا چاہیے۔ یہ تاثر عام ہے کہ وہ خود کرپٹ نہیں ہیں، مگر ان کے اردگرد جو ٹولہ ہے، وہ انہیں بہت بری طرح مالیاتی معاملات میں پھنسا چکا ہے، اس لیے ان کا مسٹر کلین کا امیج داغ دار ہوتا جا رہا ہے بالخصوص جب وہ کیسز کا سامنا کرنے کی بجائے اس طرح کا عمومی بیانیہ اپنا لیتے ہیں کہ انہیں مقتدر قوتیں نا اہل کروانا چاہتی ہیں۔ یہ تو محض سیاست بازی ہے، اور کچھ نہیں۔
 
سیاسی لحاظ سے تو عمران خان کا یہ مقبول بیانیہ اچھا ہے مگر عوام اب کافی سیانی ہو گئی ہے۔
میری ذاتی رائے میں عوام کی اکثریت ابھی بھی ویسے ہی ہے۔ جناح سے جاری سفر بھٹو سے ہوتا ہوا عمران خان تک پہنچا ہے اور غالباً برصغیر کے اس خطے کے سیاق و سباق میں یہی چلتا رہے گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
یعنی لیول پلیئنگ فیلڈ اور دونوں کی نا اہلی ختم ہو جائے
یعنی پہلے عمران خان بھی نواز شریف کی طرح لندن فلیٹس خریدے، ان کی رسیدیں نہ دے، نااہل ہو، پھر نواز شریف و عمران خان دونوں کی سیاسی جماعتیں قانون میں ترمیم کر کے ان کو اہل بنا دیں؟ اسے لیول پلیئنگ فیلڈ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کی زبان میں؟
اوّل تو عمران خان کے لندن فلیٹس موجود نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کو توشہ خانہ ریکارڈ سے عمران خان کی ایک گھڑی ملی ہے جسکی خریداری و فروخت کی رسیدیں تک پبلک میں موجود ہیں۔ اگر اس جرم پر نواز شریف جیسی نااہلی بنتی ہے تو یہ کوشش بھی کر کے دیکھ لیں آئی ایس آئی والے ناراض بابو۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
عمران خان پر بھی کچھ اسی قسم کے الزامات ہیں جو نواز اینڈ زرداری وغیرہ پر تھے
واقعی؟ کیا عمران خان پر بھی نواز و زرداری کی طرح دوران اقتدار لندن و سرے کے پوش ترین علاقہ میں جائیدادیں خریدنے، ان کی منی ٹریل نہ دے سکنے جیسے سنگین الزامات ہیں؟ ابھی تک تو عمران خان پر لگائے گئے الزامات توشہ خانہ سے ایک گھڑی خرید کر اسے آگے بیچنے سے زیادہ بڑھ نہیں سکے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
عمران خان اپنی ممکنہ نا اہلی کو موجودہ یا نئے ممکنہ آرمی چیف کے ساتھ منسلک کر کے اپنے لیے سیاسی اسپیس پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
الیکشن کمیشن عمران خان کو میانوالی والی سیٹ سے نااہل کر چکا ہے۔ اس نے اس کے بعد بھی کرم ایجنسی سے الیکشن لڑا اور جیتا ہے۔ اور کہاں کہاں سے نااہل کرو گے؟
 

جاسم محمد

محفلین
اگلا مرحلہ یہی دکھائی دیتا ہے کہ جو انہیں نا اہل کرے گا، لگتا تو یہی ہے کہ اس کے پیچھے لٹھ لے کر چڑھ دوڑیں گے
عمران خان کو عدالتوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر کوئی عدالت اسے نااہل کر بھی دیتی ہے تو اس کو لیگل طریقہ سے ہی اعلی عدالت میں چیلنج کریگا۔
اس کو اصل مسئلہ الیکشن کمیشن کے بغض عمران سے ہے جس نے ۹ فیصلے عمران خان و پی ٹی آئی کیخلاف دیے۔ اور سب کے سب عدالتوں نے ریورس کیے
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
لگتا تو یہی ہے کہ اس کے پیچھے لٹھ لے کر چڑھ دوڑیں گے چاہے وہ چیف جسٹس ہی کیوں نہ ہو
چیف جسٹس پاکستان نے اپریل میں اسکی توڑی ہوئی اسمبلی بحال کر دی تھی جس کے بعد اسکی حکومت ختم ہو گئی۔ کیا ایسا کرنے پر وہ اس پر چڑھ دوڑا؟ میری سمجھ سے باہر ہے آپ عمران خان کو بار بار نواز شریف کے زاویے سے کیوں دیکھ رہے ہیں؟ جس نے ۲۰۱۷ کے عدالتی فیصلوں پر اسوقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور دیگر ججز پر تابڑ توڑ حملے کیے تھے؟ بلکہ اس نے تو ۱۹۹۷ میں پوری سپریم کورٹ پر اپنے گلو بٹوں کیساتھ چڑھائی کر دی تھی
 

جاسم محمد

محفلین
اگر انہوں نے کوئی بد عنوانی نہیں کی ہے تو انہیں کسی قسم کا ڈر یا خوف نہیں ہونا چاہیے۔ یہ تاثر عام ہے کہ وہ خود کرپٹ نہیں ہیں، مگر ان کے اردگرد جو ٹولہ ہے، وہ انہیں بہت بری طرح مالیاتی معاملات میں پھنسا چکا ہے، اس لیے ان کا مسٹر کلین کا امیج داغ دار ہوتا جا رہا ہے بالخصوص جب وہ کیسز کا سامنا کرنے کی بجائے اس طرح کا عمومی بیانیہ اپنا لیتے ہیں کہ انہیں مقتدر قوتیں نا اہل کروانا چاہتی ہیں۔ یہ تو محض سیاست بازی ہے، اور کچھ نہیں۔
عمران خان نے کونسے کیس کا سامنا نہیں کیا؟ ان پر موجودہ حکومت و اسٹیبلشمنٹ نے اب تک ۲۲ ایف آئی آر کاٹ دی ہیں جن میں دہشت گردی اور بغاوت جیسے مقدمات بھی شامل ہیں۔ وہ قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے سے قبل باقائدگی سے ان تمام کیسز میں ضمانت کروانے خود چل کر عدالت جایا کرتے تھے۔
باقی عمران خان نے مقتدرہ پر اپنی نااہلی کا نہیں بلکہ اپنے پر قاتلانہ حملہ کا الزام لگایا ہے۔ اگر یہ الزام غلط ہے تو جنرل فیصل نصیر کیخلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کٹ رہی ابھی تک؟ تاکہ تفتیش میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔ ایک جنرل کو قانون سے بچا کر مقتدرہ عمران خان کے الزام کو سچ ثابت کرنے پر کیوں تلی ہوئی ہے؟
 

جاسم محمد

محفلین
بالخصوص جب وہ کیسز کا سامنا کرنے کی بجائے
اس وقت سویلینز میں سے نواز شریف بھگوڑا اور فوج میں سے جنرل فیصل نصیر ہی وہ دو بڑے لوگ ہیں جو اپنے پر لگے الزامات کا قانون کے کٹہرے میں سامنا کرنے سے پوری ڈھٹائی کیساتھ انکاری ہیں۔
 

علی وقار

محفلین
آپ عمران خان کو بار بار نواز شریف کے زاویے سے کیوں دیکھ رہے ہیں؟
میری نظر میں تو وہ پارسا ہیں، عدالت سے سند یافتہ صادق اور امین ہیں۔ میری کیا مجال کہ اُن کی شان میں گھڑی دو گھڑی کی بھی گستاخی کر دوں۔
 
Top