نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس وقت محفل فورم کی سالگرہ کی رونقیں عروج پر ہیں۔
محفل فورم کا اصل امتیاز اردو کمپیوٹنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم نہ صرف اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ تحقیق کا مرکز رہے ہیں بلکہ یہاں جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے بہترین معلومات بھی فراہم کی جاتی رہی ہیں۔ اسی مناسبت سے ہر سال فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیکنالوجی ریویوز اور ٹیوٹوریل پر مبنی مضامین بھی لکھے جائیں۔ اس سلسلے میں میں نے چند دوستوں سے خاص توجہ کی گزارش کی ہے۔ یہاں میں بالعموم سب کو اس سلسلے میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ ذیل میں چند مثالیں موجود ہیں کہ کن موضوعات پر مضمون لکھا جا سکتا ہے:
- پروگرامنگ ٹیوٹوریل
- سوفٹویر کے استعمال کا ٹیوریل
- کسی نئی ٹیکنالوجی کا ریویو
- سوفٹویر یا ہارڈ ویر کا ریویو
- آپ کا کوئی ریسرچ پیپر یا اس کی تخلیص
اس سلسلے میں ایک گائیڈ لائن کا مطالعہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اور اس سلسلے میں جو مضامین پیش کیے جاتے رہیں گے، ان کے روابط بھی اسی تھریڈ میں شامل کیے جاتے رہیں گے۔