مبارکباد سالگرہ مبارک فہیم

تعبیر

محفلین
وہ شکوہ تو اب بہت پرانی بات ہوچلی :)
بھول بھال جائیے اب اسے :)

اور نیچے والی یہ بات



اور نہ ہم کوئی ہیڈ ماسٹر ہیں نہ آپ اسٹوڈنٹ کے ذرا سی بات پر ہم آپ کے نمبر کم کردیں:ROFLMAO:
تو ایسا نہ سوچا کریں سویٹ سسٹر :)

میں سچ میں بہت شرمندہ ہوں اور اسی شرمندگی کے مارے بات کرنے میں پہل بھی نہیں کرتی تھی :( کوشش کرونگی بھولنے کی
بن جایئے نا ہیڈ ماسٹر کہ مجھے اسٹوڈنٹ بننا ہے اور بہت کچھ سیکھنا ہے :)
 

فہیم

لائبریرین
میں سچ میں بہت شرمندہ ہوں اور اسی شرمندگی کے مارے بات کرنے میں پہل بھی نہیں کرتی تھی :( کوشش کرونگی بھولنے کی
بن جایئے نا ہیڈ ماسٹر کہ مجھے اسٹوڈنٹ بننا ہے اور بہت کچھ سیکھنا ہے :)
میں نے کیا ہیڈ ماسٹر بننا ہے بھلا۔

ہم تو خود ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہیں :)

اور اتنا زیادہ شرمندہ بھی نہ ہوا کریں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چلیں فہیم میں آپ کو بتاتی ہوں۔ شگفتہ کو کون سا تحفہ اچھا لگے گا۔ ذرا رضاکارانہ طور پر لائبریری کے دو کام کر دیں۔ شگفتہ بہت خوش ہوں گی :)
اور اگر یہ کام میرے حصے کے ہو جائیں تو میں بھی خوش ہو جاؤں گی۔ :)

بھئی یہ آپ سب تحفہ اور لائبریری کو لے کر غلط فہمی کا شکار کیوں ہو رہے ہیں ؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بھئی یہ آپ سب تحفہ اور لائبریری کو لے کر غلط فہمی کا شکار کیوں ہو رہے ہیں ؟
میں نے تو فہیم کو ایک آئیڈیا دیا تھا شگفتہ۔ یہ تو نہیں کہا کہ آپ نے ان سے لائبریری کا کام کروانا ہے۔ سچی میں :wasntme:

میں نے کچھ اور تحفہ سوچا تھا فرحت
اپنے کام کروانے کے لیے میرے کندھوں پر بندوق نہیں رکھنے کا :happy:
میری مجال کہ میں آپ کے کندھوں پر بندوق رکھوں :shock:
میں نے تو فہیم سے یہی کہا تھا کہ شگفتہ خود بتائیں گی جو بھی انہوں نے سوچا ہے۔ پوچھ لیں ان سے بے شک۔
اپنے کام والی بات تو برسبیل تذکرہ کی تھی۔ یہ اور بات کہ fahim نے ہری جھنڈی دکھا دی :(
 

فہیم

لائبریرین
میں نے تو فہیم کو ایک آئیڈیا دیا تھا شگفتہ۔ یہ تو نہیں کہا کہ آپ نے ان سے لائبریری کا کام کروانا ہے۔ سچی میں :wasntme:


میری مجال کہ میں آپ کے کندھوں پر بندوق رکھوں :shock:
میں نے تو فہیم سے یہی کہا تھا کہ شگفتہ خود بتائیں گی جو بھی انہوں نے سوچا ہے۔ پوچھ لیں ان سے بے شک۔
اپنے کام والی بات تو برسبیل تذکرہ کی تھی۔ یہ اور بات کہ fahim نے ہری جھنڈی دکھا دی :(

اب پاکستان کا جھنڈا ہرا تو جھنڈی بھی ہری ہی ہونی ہے نہ :)
 
Top