سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
مزا آ گیا!!!!!!!!!! مزا آگیا!!!
سمجھ نہیں آتی کہ آپ کو داد کیسے دوں , ابھی شکر ہے کہ میں نے زیادہ غور نہیں کِیا (کیونکہ آپ نے غور نہ کرنے کا کہا تھا... ورنہ میں اعلٰی درجے کی feminist ہوں...)

مصرع طرح کی زمین بہت ہی خوبصورت اور منفرد انداز میں نبھائی ہے آپ نے.
:applause: :rollingonthefloor:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
محترم صدرِ محفل، محترم مہمانِ خصوصی، محترم انتظامیہ اور تمام محترم محفلین کی خدمت میں آداب
اتنے ہی محترم اور آ جائیں تو پاکستان کی جگہ اگلا ٹیسٹ میچ ہم کھیل آئیں :p
ہرمحفل کے کچھ آداب ہوتے ہیں، محفلِ مشاعرہ کے تو خاص آداب ہوتے ہیں لیکن میرا کلام پڑھتے وقت صرف اس بات کا خیال رکھا جائے کہ آپ کی زوجہ محترمہ کی نظر میرے کلام پر نہ پڑ جائے (بصورتِ دیگر ذمہ داری آپ کی اپنی ہوگی)۔
اور جن کی نہیں، وہ کس بات کا خیال رکھیں ;)
امید ہے کہ آپ سب میرے اشعار کی گہرائی میں غوطہ زن ہونے کی بجائے صرف داد دینے پر ہی اکتفا کریں گے۔ اشعار کا مطلب آپ بعد میں سمجھتے رہیئے گا۔ سمجھ آگئے تو آپ کے نصیب بصورتِ دیگر یقین کر لیجیئے گا کہ الہامی کلام ہے۔
شادی شدہ حضرات کا اکثر کلام بھی اور قیام بھی "الہامی" ہی ہوتا ہے :ROFLMAO:
زلفِ دراز شان ہے حسن و جمال کی
نسوانیت ادھوری ہے اس کو نکال کر

بیگم! اسی کی چھاؤں میں رہتے ہیں عاشقین
رسوا کرو نہ زلف کو سالن میں ڈال کر
:p
چار دفتر میں ہیں، اک گھر میں ہے اور اک دل میں ہے
چھ حسینوں میں گھرا امجد بڑی مشکل میں ہے
صرف چھ۔۔۔ مایوسی ہوئی امجد بھائی :p
ذکر سن کر چھ حسینوں کا نہ گھبرا جانِ من
اک حسینہ کے لئے اب بھی جگہ اس دل میں ہے
بہت چھوٹا ہے آپ کا دل تو پھر۔۔۔ ہم تو چچا غالب کی طرح ''ہزاروں'' کی امید لگائے بیٹھے تھے :ROFLMAO:
ساس کے پہلو میں بیوی کو جو دیکھا، ڈر گیا
یا الہٰی خیر ہو خنجر کفِ قاتل میں ہے
خنجر۔۔۔ کفِ قاتل
شادی شدہ حضرات اس شعر سے پرہیز کریں :D
دے رہا تھا لیڈروں کو گالیاں جو جو بھی وہ
"میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے"
اس سادگی پہ کون مر نہ جائے اے خدا :p
دیکھ کر کل رات فیشن شو میں بوفے حسن کا
آ گئے ہم گھر مگر دل اب بھی اس محفل میں ہے
اس پہ کوئی کامنٹ نہیں :ROFLMAO::p
میری دل جوئی کو آنے لگ پڑیں ہمسائیاں
فائدہ کیا کیا مرا بیگم تری کِلکِل میں ہے
اللہ اللہ
کیا شوق ہیں محترم :LOL:
آپ جو فائل دبا کر بیٹھے ہیں دو ماہ سے
آپ کا نذرانہ عالی جا! اسی فائل میں ہے
عالی جا کہیں ''کوچۂ آلکساں'' کے رکن تو نہیں :cool::p
مر گئے چھوڑ کے دولت کے خزانے دادا
جشن کے بدلے ہوئی قل کی دعا، سو بورنگ
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
کیا کہنے
گولڈ کی رنگ، آئی فون، نہ پرفیوم کوئی
پیار میں اس نے بس اک پھول دیا، سو بورنگ
آپ جو "کلیاں" دبا کر بیٹھے ہیں دو ماہ سے
آپ کا نذرانہ "جانِ جاں"! اسی فائل میں ہے
:p:p:p
چھ مہینے سے وہ چپکی ہے اسی لڑکے سے
آج کے فاسٹ زمانے میں وفا، سو بورنگ
کسی نے دیکھ لیا تو :barefoot::ROFLMAO:
میں نے لکھا اسے اردو میں محبت نامہ
ہائے، انگریز کی بچی نے کہا، سو بورنگ
ہاہاہاہاہاہا
ویسے چ پہ تشدید کا معاملہ ابھی زیرِ غور ہے :LOL:
میری پرلطف غزل بزم میں سن کر لوگو
کس چھچھورے نے لگائی ہے صدا، ”سو بورنگ“
حاضری لگوا لیں۔۔۔ پتہ لگ جائے گا۔۔۔۔ :ROFLMAO:

واہ
مزہ آ گیا امجد بھائی اس قدر بھرپور کلام پہ۔۔۔ اب اسے آپ کی خوشی نصیبی ہی سمجھنا چاہیے کہ ہم نے اپنا دس ہزارواں (10000) مراسلہ آپ کی تعریف کے لئے کئی مہینوں سے بچا کے رکھا ہوا تھا ;):LOL::p
 
واہ واہ :)
کیا کہنے، لاجواب۔
مشاعرہ لوٹ لیا سرکار، کیا پھڑکتی ہوئی غزل لائے ہیں، پھڑکا کر رکھ دیا۔
چار دفتر میں ہیں، اک گھر میں ہے اور اک دل میں ہے​
چھ حسینوں میں گھرا امجد بڑی مشکل میں ہے

ذکر سن کر چھ حسینوں کا نہ گھبرا جانِ من
اک حسینہ کے لئے اب بھی جگہ اس دل میں ہے​
محمد وارث بھائی حوصلہ افزائی کے لئے شکرگزار ہوں۔ آپ کا ایک ایک لفظ میرے لئے اینرجی ٹانک کی طرح ہے۔ میں بہت شکرگزار ہوں آپ کا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
(So Boring)

ایک جنجال ہے سسرال مرا، سو بورنگ
اس پہ شوہر بھی نہ قابو میں ہوا، سو بورنگ

مر گئے چھوڑ کے دولت کے خزانے دادا
جشن کے بدلے ہوئی قل کی دعا، سو بورنگ

گولڈ کی رنگ، آئی فون، نہ پرفیوم کوئی
پیار میں اس نے بس اک پھول دیا، سو بورنگ

گو کہ افسر ہے مگر ہے وہ بہت نالائق
اپنے خرچے پہ وہ حج کرنے گیا، سو بورنگ

چھ مہینے سے وہ چپکی ہے اسی لڑکے سے
آج کے فاسٹ زمانے میں وفا، سو بورنگ

شعر تو کہتے ہیں بجلی کے اجالے میں مگر
ان کے ہر شعر میں جلتا ہے دیا، سو بورنگ

ڈش کوئی مرغ کی کھائے تو کوئی بات بھی ہو
دال پہ کرتا ہے وہ شکر ادا، سو بورنگ

میں نے لکھا اسے اردو میں محبت نامہ
ہائے، انگریز کی بچی نے کہا، سو بورنگ

میری پرلطف غزل بزم میں سن کر لوگو
کس چھچھورے نے لگائی ہے صدا، ”سو بورنگ“​

قطعا بورنگ نہیں :) کیا خوب ردیف لے کر آئے ہیں، واہ واہ۔
 
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
مزا آ گیا!!!!!!!!!! مزا آگیا!!!
سمجھ نہیں آتی کہ آپ کو داد کیسے دوں , ابھی شکر ہے کہ میں نے زیادہ غور نہیں کِیا (کیونکہ آپ نے غور نہ کرنے کا کہا تھا... ورنہ میں اعلٰی درجے کی feminist ہوں...)
مصرع طرح کی زمین بہت ہی خوبصورت اور منفرد انداز میں نبھائی ہے آپ نے.
:applause: :rollingonthefloor:
میں اپنی پیاری بہن کا بہت شکرگزارہوں۔ آپ نے جس انداز میں حوصلہ افزائی فرمائی ہے یقین کریں میری خوشی ٹکریں مارتی پھر رہی ہے لیکن اسے کوئی ٹھکانہ نہیں مل رہا۔ سلامت رہیں۔
 
زلفِ دراز شان ہے حسن و جمال کی
نسوانیت ادھوری ہے اس کو نکال کر

بیگم! اسی کی چھاؤں میں رہتے ہیں عاشقین
رسوا کرو نہ زلف کو سالن میں ڈال کر​
واہ واہ امجد بھائی،کیا اچھوتا خیال لائے ہیں۔ بہت خوب۔
کتابوں میں بہت نقصان اٹھا کر
دکاں پر رکھ لئے جوتے جرابیں

چراغ علم یوں روشن کیا پھر
سر فٹ پاتھ رکھ دیں سب کتابیں​
واہ۔ معاشرے میں موجود خامیوں کو مزاح میں اس طرح پیش کرنا کہ احساس پیدا ہو جائے۔ یہ کام ایک سلجھا ہوا سخنور ہی کر سکتا ہے۔ بہت عمدہ۔

چار دفتر میں ہیں، اک گھر میں ہے اور اک دل میں ہے
چھ حسینوں میں گھرا امجد بڑی مشکل میں ہے

ذکر سن کر چھ حسینوں کا نہ گھبرا جانِ من
اک حسینہ کے لئے اب بھی جگہ اس دل میں ہے

ساس کے پہلو میں بیوی کو جو دیکھا، ڈر گیا
یا الہٰی خیر ہو خنجر کفِ قاتل میں ہے

دے رہا تھا لیڈروں کو گالیاں جو جو بھی وہ
"میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے"

میں تو سمجھا تھا کہ جاں لیوا ہے بیماری مری
موت کا سامان لیکن ڈاکٹر کے بل میں ہے

دیکھ کر کل رات فیشن شو میں بوفے حسن کا
آ گئے ہم گھر مگر دل اب بھی اس محفل میں ہے

میری دل جوئی کو آنے لگ پڑیں ہمسائیاں
فائدہ کیا کیا مرا بیگم تری کِلکِل میں ہے

دیکھئے، رشوت نہیں لایا، سفارش بھی نہیں
ایک بھی خوبی بھلا اس کی پروفائل میں ہے؟

آپ جو فائل دبا کر بیٹھے ہیں دو ماہ سے
آپ کا نذرانہ عالی جا! اسی فائل میں ہے

ہے غلط فہمی کہ خوش فہمی مگر لگتا ہے یہ
ذکرِ امجد اب تو اردو کی ہر اک محفل میں ہے​
آئے ہائے ہائے ہائے۔ کس کس شعر پر داد دوں۔
شعر جو تم نے کہے ان کا سحر اب دل میں ہے

یہ غزل تو مع داد بیگم سے چھپانی پڑے گی۔

(So Boring)

ایک جنجال ہے سسرال مرا، سو بورنگ
اس پہ شوہر بھی نہ قابو میں ہوا، سو بورنگ

مر گئے چھوڑ کے دولت کے خزانے دادا
جشن کے بدلے ہوئی قل کی دعا، سو بورنگ

گولڈ کی رنگ، آئی فون، نہ پرفیوم کوئی
پیار میں اس نے بس اک پھول دیا، سو بورنگ

گو کہ افسر ہے مگر ہے وہ بہت نالائق
اپنے خرچے پہ وہ حج کرنے گیا، سو بورنگ

چھ مہینے سے وہ چپکی ہے اسی لڑکے سے
آج کے فاسٹ زمانے میں وفا، سو بورنگ

شعر تو کہتے ہیں بجلی کے اجالے میں مگر
ان کے ہر شعر میں جلتا ہے دیا، سو بورنگ

ڈش کوئی مرغ کی کھائے تو کوئی بات بھی ہو
دال پہ کرتا ہے وہ شکر ادا، سو بورنگ

میں نے لکھا اسے اردو میں محبت نامہ
ہائے، انگریز کی بچی نے کہا، سو بورنگ

میری پرلطف غزل بزم میں سن کر لوگو
کس چھچھورے نے لگائی ہے صدا، ”سو بورنگ“​
لاجواب امجد بھائی۔ کہاں کہاں سے مضامین نکال کر لائے ہیں۔ واہ واہ۔ اگر دفتر میں نہ ہوتا تو ہر شعر الگ داد کا مستحق تھا۔

یہاں میں اپنی بیوی کا شکریہ ضرور ادا کرنا چاہوں گا جس کے تعریفی اور تنقیدی رویے نے اس مشاعرے کے لئے کلام مکمل کرنے میں میری بہت حوصلہ افزائی فرمائی، حالانکہ بحیثیتِ بیوی یہ کافی مشکل کام تھا۔
شکریہ بیگم۔
پھر تو آپ کا کلام سونا ہے جناب.۔خوب مشکلات سے گزارا ہے اسے آپ نے۔ کندن تو بننا ہی تھا۔

ایک دفعہ پھر بہت سی داد۔ مشاعرہ کو چار چاند لگا دیے آپ نے۔ :)
 
آخری تدوین:
میں اپنی پیاری بہن کا بہت شکرگزارہوں۔ آپ نے جس انداز میں حوصلہ افزائی فرمائی ہے یقین کریں میری خوشی ٹکریں مارتی پھر رہی ہے لیکن اسے کوئی ٹھکانہ نہیں مل رہا۔ سلامت رہیں۔
مشاعرے میں اپنے آخری مراسلے میں آپ نے جس اندا ز میں بھابھی کا شکر ادا کِیا, اُس سے پچھلے سارے اشعار کا ازالہ ہو گیا .:applause::ROFLMAO:
آگیا اے تے چھا گیا اے ٹھاہ کر کے.
 
اتنے ہی محترم اور آ جائیں تو پاکستان کی جگہ اگلا ٹیسٹ میچ ہم کھیل آئیں :p

اور جن کی نہیں، وہ کس بات کا خیال رکھیں ;)

شادی شدہ حضرات کا اکثر کلام بھی اور قیام بھی "الہامی" ہی ہوتا ہے :ROFLMAO:

:p

صرف چھ۔۔۔ مایوسی ہوئی امجد بھائی :p

بہت چھوٹا ہے آپ کا دل تو پھر۔۔۔ ہم تو چچا غالب کی طرح ''ہزاروں'' کی امید لگائے بیٹھے تھے :ROFLMAO:

خنجر۔۔۔ کفِ قاتل
شادی شدہ حضرات اس شعر سے پرہیز کریں :D

اس سادگی پہ کون مر نہ جائے اے خدا :p

اس پہ کوئی کامنٹ نہیں :ROFLMAO::p

اللہ اللہ
کیا شوق ہیں محترم :LOL:

عالی جا کہیں ''کوچۂ آلکساں'' کے رکن تو نہیں :cool::p

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
کیا کہنے

آپ جو "کلیاں" دبا کر بیٹھے ہیں دو ماہ سے
آپ کا نذرانہ "جانِ جاں"! اسی فائل میں ہے
:p:p:p

کسی نے دیکھ لیا تو :barefoot::ROFLMAO:

ہاہاہاہاہاہا
ویسے چ پہ تشدید کا معاملہ ابھی زیرِ غور ہے :LOL:

حاضری لگوا لیں۔۔۔ پتہ لگ جائے گا۔۔۔۔ :ROFLMAO:

واہ
مزہ آ گیا امجد بھائی اس قدر بھرپور کلام پہ۔۔۔ اب اسے آپ کی خوشی نصیبی ہی سمجھنا چاہیے کہ ہم نے اپنا دس ہزارواں (10000) مراسلہ آپ کی تعریف کے لئے کئی مہینوں سے بچا کے رکھا ہوا تھا ;):LOL::p
محمد بلال اعظم بھیا، بہت مدت بعد میرے کلام پر ہاتھ صاف کیا ہے آپ نے :)، خوشی ہوئی۔ اور جناب بہت گہری باتیں کہہ گئے ہو آپ، مجھے تو غزل سے زیادہ اس پر کیئے گئے آپ کے تبصرے کا لطف آ رہا ہے۔
واہ جی واہ، 100000واں مراسلہ میرے حصے میں آیا، واقعی میری خوش نصیبی ہے۔ سلامت رہیں۔ آباد رہیں۔
 
ہاہاہاہا
بس اب ایک ایک کر کے باقیوں پہ بھی ہاتھ صاف کرتا ہوں ;)
مجھے ابھی نین بھائی کے تبصرے کا بھی انتظار ہے :)
 
واہ واہ امجد بھائی،کیا اچھوتا خیال لائے ہیں۔ بہت خوب۔
واہ۔ معاشرے میں موجود خامیوں کو مزاح میں اس طرح پیش کرنا کہ احساس پیدا ہو جائے۔ یہ کام ایک سلجھا ہوا سخنور ہی کر سکتا ہے۔ بہت عمدہ۔
آئے ہائے ہائے ہائے۔ کس کس شعر پر داد دوں۔
شعر جو تم نے کہے ان کا سحر اب دل میں ہے

یہ غزل تو مع داد بیگم سے چھپانی پڑے گی۔
لاجواب امجد بھائی۔ کہاں کہاں سے مضامین نکال کر لائے ہیں۔ واہ واہ۔ اگر دفتر میں نہ ہوتا تو ہر شعر الگ داد کا مستحق تھا۔

پھر تو آپ کا کلام سونا ہے جناب.۔خوب مشکلات سے گزارا ہے اسے آپ نے۔ کندن تو بننا ہی تھا۔
ایک دفعہ پھر بہت سی داد۔ مشاعرہ کو چار چاند لگا دیے آپ نے۔ :)
محمد تابش صدیقی بھائی، آپ نے اس انداز میں تعریف کی ہے کہ اس انداز کی بھی تعریف لازم ہے۔ بہت خوب۔ اور حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،

سب سے پہلے تو مشاعرے کے انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارکباد !

اردومحفل کے مشاعرے کی خوبی یہ ہے کہ تاخیر سے حاضر ہونے والے بھی تمام تر کلام سے محظوظ ہو سکتے ہیں سو ہم بھی ہو رہے ہیں اور فی الحال دل ہی دل میں داد دے رہے ہیں۔ :):D:p کہ وقت بچ رہے اور ہم ذرا تیز دوڑ کر مشاعرے کی رفتار سے ہم قدم ہو سکیں۔ :)

فرصت نکال کر فرداً فرداً کلام پر بھی بات کریں گے۔ ان شاءاللہ۔
 
ہم لیے پھرتے ہیں کاندھوں پر جہاں داری کا بوجھ
اور ضد یہ ہے، غرورِ کج کلاہی چاہیے

مار ڈالے گی ہمیں پتھر دلی کے باوجود
کچھ ستاروں سی چمک جو دیدۂ سائل میں ہے
بحر کی موجوں کو گر بھاتا ہے ساحل کاسکون
بے کراں ہونے کی حسرت موجۂ ساحل میں ہے

بہت خوب نمرہ بہن. لاجواب
 
Top