سافٹ وئیر انجنیئرنگ: رہنمائی درکار ہے

زیک

مسافر
میرا تو خیال ہے سی کے لئے کے اینڈ آر اور سی پلس پلس کے لئے سٹروپسٹروو بہتر ہیں۔
 
سی اور سی پلس پلس مشکل اور لو لیول زبان ہے خصوصا پوائنٹرز کی وجہ سے نئے سیکھنے والوں کو کافی دقت ہوتی ہے اور پوائنٹرز کا استعمال بھی محدود اور مخصوص ڈومین میں ہے۔

اس کی بجائے اگر جاوا سیکھیں تو ایک تو اینڈرائیڈ ، دوسرا سروس اور بزنس سائیڈ پر سب سے مستحکم زبان سیکھنے اور مہارت پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔
 

سید ذیشان

محفلین
ذوالقرنین بھائی میں سوفٹ ویئر کے میدان کا بندہ نہیں ہوں اس لیے چپ تھا، مگر اب چونکہ آپ نے شکوے کے ساتھ ساتھ کچھ کتب کے حوالے بھی مانگے ہیں تو انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھا لیتا ہوں :)

سی اور سی پلس پلس کے بنیادی کونسیپٹس سیکھنے کے لیے کچھ کتب اساتذہ بہت تلقین کے ساتھ ریفر کرتے ہیں (خاص کر پاکستان میں)، ان میں یہ کتب شامل ہیں:

Turbo C Programming for the PC by Robert Lafore
Object Oriented Programming in C++ by Robert Lafore

اور سی شارپ کے لیے:

C#, 2.0 The Complete Reference by Herbert Schildt

جاوا کے لیے اسی مؤلف کی:

Java, The Complete Reference

گو کہ جیسا سعود نے کہا، انٹرنیٹ کے دور میں کتاب سے اکتساب کی ضرورت کم ہی پڑتی ہے :) ۔۔ گوگل کیجیے اور سیکھیے پھر یقیناً ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ بڑے بڑے پروگریمرز کو مات دے دیں گے۔
Robert Lafore اگرچہ بہت استاد پڑھاتے ہیں لیکن یہ مجھے ایک آنکھ نہیں بھاتیں۔ اس کی جگہ Dietel and Dietel بہت بہتر کتاب ہے۔ سی شارپ کے لئے بھی دستیاب ہے۔ Herbert Schildt کی کتاب بھی کافی اچھی ہے جس کا آپ نے ذکر کیا ہے۔

ذوالقرنین بھائی: شروعات کسی لینگویج سے کرنی چاہیے۔ سی یا جاوا میں سے جو بھی پسند آئے۔ میں نے اپنے چھوٹے بھائی کو بھی یہی مشورہ دیا ہے جسکی ابھی میٹرک کے امتحان کے بعد چھٹیاں ہیں۔
 

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
ذوالقرنین بھائی۔۔۔۔ انسان کا شوق اور لگن اسے کہیں سے کہیں لے جاسکتی ہے۔ بس ذرا مستقل مزاجی ہونی چاہئیے۔۔۔۔
اور جیسا کہ اوپر ابن سعید نے کہا کہ پروگرامنگ دراصل سافٹ وئیر انجینرنگ کا سب سےلازمی جزو ہے۔ یہ دراصل وہ اینٹیں اور سیمنٹ ہوتا ہے جس کے ذریعے سافٹ وئیر کی تعمیر کی جاتی ہے۔
مگر ہر انجینرینگ کی فیلڈ کی طرح، سافٹ وئیر میں بھی تعمیر سے پہلے، پلاننگ، ڈیزائین، ان میں غلطیوں کی تلاش کر کے درستگی، اور پھر تعمیر کس کس طریقے سے کرنی ہے، یعنی کونسی اینٹ کتنے سمینٹ کے ساتھ کہاں کہاں لگانی ہے وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔

تو محض پروگرامنگ سیکھ کر آپ سافٹ وئیر اینجینرنگ میں نہیں آسکیں گے، آپ محض ایک پروگرامر بن جائیں گےجس کسی سافٹ وئیر ایجینر کی ضرورت رہے گی جو آپ کو سافٹ وئیر کے ڈیزائین، پلاننگ وغیرہ میں راہنمائی دے سکے۔

بہتر ہے کسی یونیورسٹی کا نصاب اُٹھا لیجئے اور ان میں پڑھائی جانے والے مضامین کی ترتیب اور مقصد پتا کیجئے، تو زیادہ بہتر ہوگا۔
 

فرخ

محفلین
ویسے تو ورچوئیل یونیورسٹی کے ذریعے آپ کو کافی بہتر معلومات مل سکتی ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ آپ علامہ اقبال یونیورسٹی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں جہاں سے آپ کو نصاب سے متعلق راہنمائی مل سکے گی۔

اسکے علاوہ میں کچھ ربط فراہم کر رہا ہوں جو آپ کے اور دیگر احباب کے لئے بہت مددگار اور مفید ثابت ہونگے:

اس سائیٹ میں دنیا کے بہترین یونیورسٹیوں کی کلاسز کے ریکارڈ شدہ لیکچرز موجود ہیں اور یہاں مختلف کمیپوٹر سائینس کے مضامین کے بہت مفید لیکچرز موجود ہے جن سے احباب فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

یہ سائیٹ ہارورڈ کمپیوٹر کالج کے کورسز فراہم کرتی ہے اور ابھی تک تو میرے سامنے جتنے کورس آئے ہیں وہ فری میں ہیں۔ ان کی کلاسز کی وڈیوز بھی موجود ہے اور بہت مفید ہیں۔

اس سائیٹ سے آپ کو تقریباً ہر موضوع پر کتابیں مل جائیں گی۔ بس ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے اس سائیڈ کی نچلے حصے میں چھوٹے فانٹ میں لنکس موجود ہوتے ہیں جہاں سے آپ اپنی کتب مفت میں ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔

مائیکروسافٹ کی یہ ویب سائیٹ مختلف ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق وڈیوز، ٹیوٹوریلز وغیرہ فراہم کرتی ہے اور یہ خاص طور پر سافٹ وئیر سے وابستہ افراد کے لئے بہت مفید ہے۔

مائیکروسافٹ کی مختلف پروگرامنگ کی زبانیں سکھانے کے لئے انکی یہ سائیٹ بہت اہم ہے جہاں سے آپ کو بہت مفید وڈیو ٹیوٹوریل مل جائیں گے اور میں خود بھی یہاں سے بہت استفادہ کرتا رہتا ہوں

اُمید ہے یہ معلومات آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہونگی۔
 
Top