ساغر صدیقی : یقین کر کہ محمدؐ کے آستانے پر

سید زبیر

محفلین
ہمیں جو یاد مدینے کا لالہ زار آیا
تصوّرات کی دُنیا پہ اِک نکھار آیا
کبھی جو گُنبدِ خِضرا کی یاد آئی ہے
بڑا سکُون مِلا ہے، بڑا قرار آیا
یقین کر کہ محمدؐ کے آستانے پر
جو بدنصیب گیا ہے وہ کامگار آیا
ہزار شمس و قمر راہِ شوق سے گُزرے
خیالِ حُسنِ محمدؐ جو بار بار آیا
عرب کے چاند نے صحرا بسا دئیے ساغرؔ
وہ ساتھ لے کے تجلّی کا اِک دیار آیا

ساغرؔ صدیقی
 

مہ جبین

محفلین
ہمیں جو یاد مدینے کا لالہ زار آیا
تصوّرات کی دُنیا پہ اِک نکھار آیا


بہت عمدہ کلام ماشاءاللہ
شیئر کرنے کا شکریہ زبیر بھائی

جزاک اللہ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بہت خوب
سبحان اللہ
کیا بات ہے
ایک عجیب سا احساس ہے ساغر کے اس نعتیہ کلام میں
ہم نے ساغر کو اس کا وہ مقام نہیں دیا، جو اس کا حق بنتا تھا۔
 
Top