ساری دنیا کو تو وہ اچھا لگا.(بش کے حضور نزرانہ عقیدت)

ساقی۔

محفلین
ساری دنیا کو تو وہ اچھا لگا
کھا کے جوتا آپ کو کیسا لگا

سننے والوں پر بھی بجلی سی گری
دیکھنے والوں کو بھی جھٹکا لگا

جس کو بے چاروں نے سمجھا چارہ گھر
جاتے جاتے خود وہ بے چارہ لگا

اس کو کہتے ہیں مکافات عمل
تیرے ہاتھوں میں ترا حصہ لگا

گرتے گرتے پہنچا وہ سجین میں
جاتے جاتے زور کا دھکا لگا

چور تو چپکے سے کھچکا دہر میں
شور ہے جوتا لگا جوتا لگا

مین آف دی میچ ٹھہرا منتظر
جس کے ہاتھوں سے اثر چھکا لگا


اثر جونپوری
 
Top