تعارف ساتواں عجوبہ

دنیا میں سات عجوبے ہیں۔ لیکن میں یہاں ان سات عجوبوں کے بارے میں لکھنے نہیں آئی ہوں بلکہ میں یہاں آپ کو بتانے آئی ہوں کہ میں اس خاندان کا ساتواں عجوبہ ہوں جس خاندان کے چھ عجوبے پہلے سے ہی اردو محفل پر موجود ہیں۔ میرا نام مقدس نور ہے اور میں نے آٹھوی کلاس کے پیپر دے دیے ہیں۔ بھائی نے کہا تھا جب پیپر ختم ہو جائے گے تو اردو محفل کے بارے میں کچھ بتائیں گے تو آج میں یہاں داخلہ لینے آئی ہوں۔ ابھی تو میرا شوق پڑھنا ہی ہے اور پڑھ لکھ کر کچھ بننا ہے۔ ہم چار بہن بھائی ہیں میرا نمبر دوسرا ہے۔ اب تک ہمارے خاندان کے جتنے بھی رکن اردو محفل پر بنے ہیں۔ بھائی خرم سے لے کر بنت شبیر اور سندس آپی تک سب ہی مجھ سے بڑے ہیں ابھی تک کی سب سے چھوٹی رکن میں ہوں اس لیے مجھے امید ہے سب سے زیادہ لاڈ اور پیار ملے گا۔
خوش آمدید ننھی عجوبی :)
اللہ کرے بہت اچھے نمبروں سے پاس ہو جاؤ اور اگر پوزیشنز لیتی ہو تو اس بار ہماری دعا سے پرسنٹیج ہمیشہ سے زیادہ اچھی ہو۔
بہت خوشی ہوئی کہ اتنی ننھے منے بچے یہاں پر ایکٹو پارٹیسیپیشن کو ممکن بنائے ہوئے ہیں۔
 

مقدس نور

محفلین
خوش آمدید ننھی عجوبی :)
اللہ کرے بہت اچھے نمبروں سے پاس ہو جاؤ اور اگر پوزیشنز لیتی ہو تو اس بار ہماری دعا سے پرسنٹیج ہمیشہ سے زیادہ اچھی ہو۔
بہت خوشی ہوئی کہ اتنی ننھے منے بچے یہاں پر ایکٹو پارٹیسیپیشن کو ممکن بنائے ہوئے ہیں۔
آمین آپ کا بہت شکر یہ :battingeyelashes:
 

عینی شاہ

محفلین
چھوٹی سی اک بچی آئی محفل پر​
شعر لکھیں نہ ہم کیسے ،نا ممکن ہے​
ہم آسان زبان میں بھی لکھ سکتے ہیں​
فرق نہیں پڑتا گر کوئی کم سِن ہے​
خوش خوش محفل میں آئی ہے مقدس نور
بڑھ گئی محفل کی رونق، چشمِ بد دور!​
افففففففففففف :atwitsend: کاشف بھائی آپ پھر شروع ہو گئے:rollingonthefloor:
 

مقدس نور

محفلین
مجھے تو نہیں پتہ ویسے میں کسی کو کرتی نہیں ہوں تنگ :)آپ کس والی عینی سے ہیں تنگ :cautious:
میری چھوٹی بہن ہے جس کا نام قراۃ العین ہم سب اس کو عینی ہی کہتے ہیں۔ وہ بہت شرارتی ہے اور بہت تنگ کرتی ہے مجھے۔ مجھے خرم بھائی نے کہا ہے کہ کچھ لکھ تو میں سب سے پہلے عینی پر ہی لکھوں گی۔ کل انشاءاللہ لکھ کر لاؤں گی "میری بہن عینی"
 
Top