سابق حکومت نے روپیہ مصنوعی طریقے سے مضبوط رکھنے کیلئے 25 ارب ڈالر خرچ کیے

جاسم محمد

محفلین
سابق حکومت نے روپیہ مصنوعی طریقے سے مضبوط رکھنے کیلئے 25 ارب ڈالر خرچ کیے
ویب ڈیسک پير 11 نومبر 2019
1876826-hafeezsheikh-1573478832-855-640x480.jpg

مجموعی قومی خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ہے، عبدالحفیظ شیخ فوٹو:فائل


اسلام آباد: مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے روپیہ مصنوعی طریقے سے مضبوط رکھنے کیلئے 25 ارب ڈالرخرچ کیے۔

حکومتی معاشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے ملک کی معیشت کو سہارا ملا، ملکی تجارتی خسارے میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، مجموعی قومی خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ہے، گزشتہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کے 2.1 ارب ڈالر واپس کیے، گزشتہ حکومت نے روپیہ مصنوعی طریقے سے مضبوط رکھنے کیلئے 25 ارب ڈالرخرچ کیے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خوشحالی اس وقت ہوسکتی ہے جب ہم ڈالر کمائیں گے، قیمتیں بڑھنے کا سب سے زیادہ دکھ حکومت کو ہوتا ہے، قیمتوں میں اضافے کا عمران خان سے بڑا دشمن کوئی نہیں، 4 ماہ بعد پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ اضافہ کیا گیا، گزشتہ چارماہ میں اسٹیٹ بینک سےکوئی قرضہ نہیں لیا گیا، چار مہینے سے کوئی نوٹ نہیں چھاپا گیا جس کا اچھا اثر ہوا، ورلڈبینک کے صدر اور آئی ایم ایف بھی معاشی اقدامات کے معترف ہیں، آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستان کے لیے دوسری قسط کی سفارش بھی کی ہے۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ برآمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور 4 فیصد اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ کئی ہفتوں سے اوپر جا رہی ہے، اسٹیٹ بینک کےقرض دینے کی حد میں بھی 100 ارب روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے، گردشی قرضوں کی مد میں 250 ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاجروں کو مراعات دینے کے مثبت اثرات ظاہر ہو رہے ہیں، ڈومیسٹک ٹیکس نیٹ میں21 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر کی وصولیاں 16 فیصد بڑھی ہیں، برآمد کنندگان کو 200 ارب روپے اضافی دیں گے تاکہ سبسڈائز کیا جاسکے، بزنس مینوں کوفوری طورپر30 ارب روپے نقد دیں گے۔

حفیظ شیخ کے مطابق مشیرخزانہ ملک میں تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، گھروں کی تعمیر میں حصہ لینےوالے اداروں کیلئے ٹیکس چھوٹ دی جائےگی، سیمنٹ کی پیداوار16ملین ٹن سےزیادہ ہوئی ہے، نیاپاکستان ہاوَسنگ اسکیم کےلیے30ارب روپےاضافی مختص کررہےہیں ، اس اسکیم کےلیےحکومت اپنی طرف سے30ارب روپےکی سبسڈی دےگی۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جہاں بھی کسی چیز کی قیمت بڑھے اس کی سپلائی میں اضافہ کیاجاتاہے، مارکیٹ میں ساڑھے 6لاکھ ٹن گندم ریلیز کی جس سےآٹےکی قیمتیں کم ہوئیں، کچھ چیزیں یہاں سے اسمگل ہوکر افغانستان اور وسط ایشیا چلی جاتی ہیں، اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کوششیں جاری ہیں ، وفاق اور چاروں صوبوں میں این ایف سی پر بات چیت چل رہی ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوگئے ہیں، جولائی سے 1.2 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے، برآمد کنندگان کو 200ارب روپے میں حکومت اور اسٹیٹ بینک بھی حصہ دیں گے، جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کیلیے 6 ارب روپے اضافی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
حکومت کی توجہ عام آدمی کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے پرمرکوز ہے، وزیراعظم
ویب ڈیسک پير 11 نومبر 2019
1876858-imrankhan-1573481173-855-640x480.jpg

حکومت تیل ،گیس اورمعدنیات کےشعبےمیں صوبوں کی معاونت کرےگی،وزیراعظم ۔فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی توجہ عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیرتجارت عبدالرزاق داوٴد، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، چیئرمین نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو معاشی صورتحال اور ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ، بڑے صنعتی یونٹس کے لئے مراعات، اسپتالوں کے لئے آلات و مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد پربریفنگ دی گئی۔ تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی لانے اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے ضمن میں کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔

معاون خصوصی براے پیٹرولیم ندیم بابر نے وزیرِ اعظم کو بڑے صنعتی یونٹس کو دی جانے والی مراعات کے حوالے سے مختلف اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور بتایا کہ 15دسمبر تک 12 نئے بلاکس کو ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کے لئے نیلامی کے لئے پیش کر دیا جائے گا، اس مقصد کے لئے مختلف ممالک میں روڈ شوز و دیگر تشہیری تقریبات منعقد کی گئی ہیں، ان بارہ بلاکس کی نیلامی سے خاطر خواہ سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیراعظم کو چینی کی قیمتوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف حکومتی اقدامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کے حوالے سے موثر انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بنیادی اشیا کی فراہمی کے لئے چھ ارب جاری کرنے کے فیصلے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی، اس وقت ملک میں چینی کے ذخائر اور دستیابی کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کی توجہ عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے، حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں معاشی صورتحال مستحکم ہوئی ہے اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے، معاشی استحکام کو مزید مستحکم کرنا اور سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت تیل ،گیس اورمعدنیات کے شعبوں میں صوبوں کی معاونت کرےگی۔
 
Top